دنیا میں سب سے پہلے جانوروں کے لیے کورونا کی ویکسین بنانے والے روس نے بدھ کے روز کہا ہےکہ یہ ویکسین اب سپلائی کے لئے دستیاب ہے۔
Published: undefined
روس میں زراعتی تنظیم روسیلکھوزنائڈزر کی مشیر جولیا میلانو نے بتایا کہ یہ ویکسین پہلے سے ہی دستیاب ہے۔ اس کو جانوروں کی صحت سے متعلق فیڈرل سینٹر کو کاروباری بنیاد پر اسے خریدنے کا آرڈر دیا جاسکتا ہے۔
Published: undefined
مسٹر میلانو نے کہا کہ ویکسین کی وسیع پیمانے پر پیداوار اپریل میں شروع ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا انسٹی ٹیوٹ دنیا میں پہلا ادارہ ہے جس نے جانوروں کے لئے کورونا وائرس کی ویکسین کارنیویک -کو تیار کیا ہے۔
Published: undefined
اس ویکسین کا کلینیکل ٹرائل گزشتہ سال اکتوبر میں شروع کیا گیا تھا۔ اس میں کتے، بلیوں، قطبی لومڑی ، لومڑی اور دیگر جانور وں کو شامل کیاگیا تھا۔ اس تحقیق کے نتائج سے یہ واضح ہے کہ ویکسین بے ضرر ہے۔ اس میں قوت مدافعت کی اعلی سطح کی ہے۔ ویکسین دیئے جانے والے تمام جانوروں میں کورونا وائرس کی سو فیصد اینٹی باڈی تیار ہوئی ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ اس تنظیم کے سائنسدان مسلسل اس بات کا مطالعہ کر رہے ہیں کہ ویکسین لگانے کے بعد ویکسین سے کتنی مدت تک قوت مدافعت برقرار رہتی ہے۔ اب تک کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ یہ کم سے کم چھ ماہ تک برقرار رہ سکتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز