بغداد: عراق کے وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی کل منگل کو امریکہ روانہ ہوئے جہاں وہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ ان کی امریکہ روانگی کے وقت بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ سیکورٹی میڈیا سیل کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بغداد میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب کاتیوشا راکٹ گرا۔ معلوم ہوا کہ یہ راکٹ ہوائی اڈے کے جنوب مشرق میں الفیاض گاؤں سے داغا گیا تھا۔
Published: 19 Aug 2020, 1:05 PM IST
عراقی سیکورٹی حکام کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ امریکہ روانہ ہوچکے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ پندرہ دنوں میں اپنی نوعیت کا 14واں حملہ ہے جس میں امریکیوں یا ان کے زیراستعمال تنصیبات پر کیا گیا ہے۔
Published: 19 Aug 2020, 1:05 PM IST
تین جنوری کو بغداد میں امریکی فضائی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کی سمندر پار آیریشنل فورسز 'قدس ملیشیا' کے کمانڈر قاسم سلیمانی اور عراقی الحشد نائب صدر ابو مہدی المہندس کے قتل کے بعد امریکیوں کے خلاف حملوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ واشنگٹن نے عراقی حزب اللہ بریگیڈ اور ایران کے قریبی سمجھے جانے والے دوسرے گروپوں پر ان حملوں کی ذمہ داری عاید کی ہے۔
Published: 19 Aug 2020, 1:05 PM IST
گزشتہ ہفتے عراق میں تاجی کیمپ پر راکٹ حملے کیے گئے تھے۔ اس کیمپ میں عراقی فوج کے ساتھ امریکی فوج بھی تعینات ہیں۔ جمعہ کے روز تک عراق میں سیکورٹی میڈیا سیل نے بتایا کہ بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نواح میں تین کاتیوشا راکٹ گرے تاہم ان سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
(العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: 19 Aug 2020, 1:05 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 19 Aug 2020, 1:05 PM IST