دیگر ممالک

روس نے ریموٹ ووٹنگ سسٹم پر سائبر حملوں کو روکا

روس میں آٹھویں صدارتی انتخابات 15-17 مارچ کو ہونے ہیں جو آج ختم ہو رہے ہیں۔ ملک کے کچھ حصوں میں پہلی بار ریموٹ الیکٹرانک ووٹنگ متعارف کرائی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

روس نے اپنے ریموٹ الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم پر تقریباً 160,000 سائبر حملوں کو روک دیا ہے۔
روسی انتخابی عہدیداروں نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔روسی سنٹرل الیکشن کمیشن کی سربراہ ایلا پامفیلووا نے کہا کہ حملے بنیادی طور پر ووٹنگ پورٹلز کی طرف تھے، 30,000 حملے ریموٹ الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کے مانیٹرنگ پورٹلز کے خلاف کیے گئے تھے۔

Published: undefined

پامفیلووا نے کہا کہ جمعہ کے مقابلے ہفتہ کے روز سائبر حملے کی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا اور ناکامیوں پر ختم ہوا۔ماسکو میں انتخابی مشاہدے کے عوامی ہیڈ کوارٹر کے سربراہ وادیم کوولیوف نے ہفتے کے روز کہا کہ ماسکو کے انفارمیشن سسٹم پر سائبر حملوں کا سراغ امریکہ اور برطانیہ سے لگایا گیاہے۔

Published: undefined

کوولیوف نے کہا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ جن سرورز سے حملے ہوتے ہیں ان میں سے زیادہ تر امریکہ اور برطانیہ میں موجود ہیں، کم از کم اسی طرح سے ان کا پتہ چل جاتا ہے۔ روس میں آٹھویں صدارتی انتخابات 15-17 مارچ کو ہونے ہیں جو آج ختم ہو رہے ہیں۔ ملک کے کچھ حصوں میں پہلی بار ریموٹ الیکٹرانک ووٹنگ متعارف کرائی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined