اسرائیل میں وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہروں کی خبریں موصول ہوئی ہیں اور ان مظاہروں میں حصہ لینے کی پاداش میں 30 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
Published: undefined
مقبوضہ بیت المقدس میں ہزاروں افراد نے بنیامین نیتن یاہو کے خلاف ریلی نکالی اور ان کے استعفی کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے نیتن یاہو کے خلاف سخت نعرے بازی کی ۔
Published: undefined
مظاہرین پہلےوزیراعظم کی سرکاری اقامت گاہ کے باہر جمع ہوئے تھےاور مقامی میڈیا کے تخمینے کے مطابق مظاہرین کی تعداد دس ہزار کے لگ بھگ تھی۔
Published: undefined
اسرائیلی پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس احتجاجی ریلی کے دوران میں تشدد کے واقعات پیش آئے ہیں اور تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس نے مظاہرین پر الزام عاید کیا ہے کہ ان کی متشدد سرگرمی سے یہ پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں اور گرفتار کیے گئے افراد میں سے تین کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
Published: undefined
اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو پربدعنوانیوں کے مختلف الزامات میں حال ہی میں فردِ جرم عاید کی گئی ہے۔اس کے بعد سے مظاہرین ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں۔اس کے علاوہ وہ ان پر یہ بھی الزام عاید کررہے ہیں کہ وہ کرونا وائرس کی وَبا سے نمٹنے میں ناکام رہے ہیں۔وہ اس نااہلی پر بھی ان سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
Published: undefined
نیتن یاہو اقتدار سے دستبردار ہونے کے بجائے الٹا مظاہرین کو لتاڑ رہے ہیں اور اپنے خلاف مواد نشر کرنے والے اسرائیلی ٹی وی چینلوں کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔اسی ماہ انھوں نے چینل 12 اور ایک اور پرائیویٹ ٹی وی اسٹیشن چینل 13 پر طوائف الملوکی کے علمبردار بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے مظاہرین کے لیے پروپیگنڈا پھیلانے کا الزام عاید کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ ان کی ریلیوں کی بھرپور کوریج کرکے ان کی حوصلہ افزائی رہے ہیں۔(بشکریہ العربیہ ڈاٹنیٹ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined