دیگر ممالک

شہزادہ ہیری اور ان کی بیوی میگن کو شاہی محل سے کیا گیا بے دخل، ملکہ الزبتھ نے شادی میں دیا تھا تحفہ!

ڈیوک اینڈ ڈچیز آف سسیکس پرنس ہیری اور میگن مرکیل کو جنوری ماہ میں ہی شاہی محل ونڈسر اسٹیٹ کو خالی کرنے کی ہدایت دے دی گئی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>شہزادہ ہیری اور میگن، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

شہزادہ ہیری اور میگن، تصویر آئی اے این ایس

 

برطانیہ کے شہزادہ ہیری اور ان کی بیوی میگن کے لیے بری خبر سامنے آ رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دونوں کو برطانیہ کے شاہی محل ونڈسر اسٹیٹ سے بے دخل کر دیا گیا ہے۔ گویا کہ پرنس ہیری کے پاس برطانیہ میں اب کوئی بھی ٹھکانہ نہیں رہ گیا ہے۔ فی الحال پرنس ہیری اور ان کی بیگم امریکہ میں مقیم ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ونڈسر اسٹیٹ میں واقع فروگمور کاٹیج کو آنجہانی ملکہ الزبتھ دوئم نے پرنس ہیری کو شادی کے موقع پر بطور تحفہ پیش کیا تھا۔ فروگمور کاٹیج کی از سر نو تعمیر پر 2.4 ملین پاؤنڈ کی رقم بھی خرچ کی گئی تھی۔ لیکن برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب یہ محل شہزادہ اینڈریو کو دینے کی پیشکش کی گئی ہے۔ ایسے میں پرنس اینڈریو کو ملنے والے سالانہ گرانٹ میں ڈھائی لاکھ پاؤنڈ کی کٹوتی کی جا سکتی ہے۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ ڈیوک اینڈ ڈچیز آف سسیکس پرنس ہیری اور میگن مرکیل کو جنوری ماہ میں ہی اس محل کو خالی کرنے کی ہدایت دے دی گئی تھی۔ ویسے پرنس ہیری اور ان کی بیگم 2020 میں ہی امریکہ کے کیلیفورنیا شہر میں منتقل ہو گئے تھے اور پرنس ہیری اور ان کی بیگم نے شاہی درجہ بھی چھوڑ دیا تھا۔ اس کے بعد پرنس ہیری اور ان کی بیگم نیٹ فلکس کی ایک ڈاکیومنٹری میں دکھائی دیئے تھے۔ اس ڈاکیومنٹری میں شہزادہ ہیری نے راج شاہی کو لے کر کئی انکشافات کیے تھے جس پر بہت ہنگامہ بھی ہوا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined