انتخابات کہیں بھی ہوں چاہے بہار میں اسمبلی انتخابات ہوں یا پھر امریکہ کے صدارتی انتخابات لیکن کورونا کی ویکسین کاذکر دونوں جگہ خوب ہو رہاہے۔ بہار میں بھی بی جے پی نےوعدہ کیا ہےکہ ان کےاتحاد کی حکومت بننےپر وہ بہار میں کورونا کی ویکسین مفت فراہم کریں گے۔امریکہ میں بھی ڈیموکریٹس کے صدارتی امیدوار جوبائڈن نے کہا ہے کہ ان کی حکومت تشکیل ہونے پر امریکی شہریوں کو کورونا کی ویکسین مفت فراہم کی جائےگی۔
Published: undefined
امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدر کے عہدے کےانتخابات کے امیدوار جو بائڈن نے جمعہ کو کہا کہ اگر وہ الیکشن جیت جاتے ہیں تو سبھی شہریوں کو کورونا کا مفت میں ٹیکا مہیا کرایا جائےگا۔ مسٹر بائڈن نے ولمنگٹن،ڈیلاور میں ایک تقریر میں کہا،’’ہمارے پاس جب محفوظ اور موثر ٹیکا ہوگا تو وہ سبھی کےلئے مفت ہوگا۔ آپ کے پاس بیمہ ہو یا نہ ہو کوئی فرق نہیں پڑتا۔‘‘ انہوں نے کورونا وائرس کی وبا کے سلسلے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کوپوری طرح غلط بتایا جس میں کہا گیا ہےکہ انہوں نے ’وائرس سے لڑنا چھوڑ دیا‘‘ ہے۔
Published: undefined
تین نومبر کو ہونے والے الیکشن میں صدر کے عہدے کے اہم دعوے دار اور سابق نائب صدر مسٹر بائڈن نے یہ دعوی مسٹر ٹرمپ کے ساتھ ہوئی آمنے سامنے کی بحث کے عین ایک دن بعد کیا ہے جس سے ووٹروں کی بڑی تعداد ان کے ساتھ آسکتی ہے۔
Published: undefined
مسٹر بائڈن نے کہا،’’کووڈ 19 نے حال کی تاریخ میں ہمارے سامنے آنے والی کسی بھی چیز کو بونا کردیا ہے،اور اس کے سست ہونے کا اشارہ نظر نہیں آرہا ہے۔یہ وائرس 223,000 سے زیادہ لوگوں کو مار چکا ہے۔ یہ تقریباً ہر ملک کی جانب بڑھ رہا ہے۔‘‘
Published: undefined
77سالہ بائڈن نے کہا،’’ہم اس بحران میں آٹھ مہینے سے زیادہ وقت سے جوجھ رہےہیں جبکہ صدر کے پاس ابھی بھی کوئی منصوبہ نہیں ہے۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ مسٹر ٹرمپ نے پچھلی رات بحث کے دوران ، ایک ویکسن کے بارے میں گھمنڈ سے اتراتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ایک ہفتے کے اندر آرہی ہے ۔حالانکہ انہوں نے ماڈریٹر کے ٹوکنے پر پیچھے ہٹتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ جملہ ’گارنٹی‘نہیں مانا جاسکتا۔ (یو این آئی کے انپٹس کےساتھ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined