واشنگٹن: امریکی سفارتکاروں کی صحت خراب کرنے کے اقدامات کا الزام لگا کر امریکہ نے کیوبا کے 15 سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔ وزارت خارجہ کا یہ فیصلہ ہوانا میں 21 امریکی افسران کی صحت کو نشانہ بنا کر کئے گئے حملوں کے بیچ انجام دیا گیا ہے۔ امریکی افسران کو اچانک چکر آنا، ٹھنڈ لگنا، کم سنائی دینا جیسی علامات سامنے آئیں۔ وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا کیوبا ویانا کنونشن کے تحت ہمارے سفارتکاروں کو تحفظ دینے میں ناکام رہا ہے۔ ٹیلرسن نے مزید کہا کہ کیوبا کی حکومت جب تک ان کے سفارت کاروں کی حفاظت کو یقینی نہیں بناتی تب تک اسٹاف کی تعداد میں کمی برقرار رہے گی، اس کا مقصد سفارت کاروں کو نقصان سے محفوظ رکھنا ہے۔ دریں اثنا خبر یہ بھی ہے کہ امریکہ غیر معینہ مدت کے لئے کیوبا کے لئے ویزے جاری کرنے کو بند کرنے کی تیاری میں ہے۔ فی الوقت تقریباً 50 امریکی ہوانا میں واقع سفارت خانے میں تعینات ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ اور کیوبا کے تعلقات زیادہ اچھے نہیں ہیں اور اس امریکی اقدام کے بعد تعلقات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ دونوں ممالک کافی وقت سے ایک دوسرے کے دشمن رہے ہیں اور حال ہی میں دونوں نےدشمنی بھلا کر تعلقات کی نئی شروعات کی تھی۔ ابھی تک امریکہ نے اپنے شہریوں کو کیوبا جانے سے منع نہیں کیا ہے لیکن اگر ایسا ہوتا ہے تو کیوبا کو کافی نقصان ہوگا کیوں کہ وہاں کی معیشت میں سیاحت کا اہم کردار ہے۔
Published: undefined
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز