امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی پریس کانفرنس میں اس وقت افرا تفری مچ گئی جب بیچ پریس کانفرنس کے دوران بندوق سے لیس ایک شخص دوڑتا ہوا آیا اور صدر کو اپنے ساتھ اندر لے گیا ۔ یہ شخص امریکی صدر کی سلامتی دستہ سیکریٹ سروس کا ایجنٹ تھا ۔ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس وقت صدر ٹرمپ وہائٹ ہاؤس کے لان میں صحافیوں سے خطاب کر رہے تھے۔
Published: undefined
واضح رہے تھوڑی دیر بعد صدر ٹرمپ واپس آ گئے اور انہوں نے بتایا کہ وہائٹ ہاؤس کے باہر کچھ گولیاں چلی ہیں اور سلامتی کے پیش نظر ایسا کیا گیا۔وہائٹ ہاؤس نےبتایا ہے کہ پیر کو صدارتی عمارت کے باہر ایک شخص نے گولیاں برسانی شروع کر دی تھیں جس کے بعد اس شخص کو مار گرایا گیا اور سلامتی کی وجہ سے صدر ٹرمپ کو پریس کانفرنس کے بیچ سے لے جانا پڑا۔
Published: undefined
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں صاف نظر آ رہا ہے کہ سیکریٹ سروس ایجنٹ نے صدر ٹرمپ سے فورا اندر جانے کے لئے کہا جس کی وجہ سےوہاں موجود لوگوں میں افرا تفری مچ گئی۔واضح رہے کہ دس منٹ بعد صدر ٹرمپ واپس آئے اور انہوں نے واقعہ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ حالات قابو میں ہیں۔
Published: undefined
صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں سیکریٹ سروس پر پورا اعتماد ہے ۔ ابھی یہ پتہ نہیں لگ پایا ہے کہ وہائٹ ہاؤس کے باہر گولی چلانے والا شخص کیوں وہائٹ ہاؤس میں داخل ہونے کی کو شش کر رہا تھا ۔اس واقعہ کے بعد وہائٹ ہاؤس کے باہر سیکیورٹی انتظامات میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined