ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال کے بعد ایران میں نئے صدر کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ نئے صدر کا انتخاب 28 جون کو کیا جائے گا۔ ایرانی حکومت نے صدارتی ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ حکام کی ایک ٹیم بھی تشکیل دی ہے۔
Published: undefined
خبر رساں ایجنسی آئی آر این اےنے اطلاع دی ہے کہ اب ایران میں نئے صدر کا انتخاب 28 جون کو ہوگا۔ امیدوار 30 مئی سے 3 جون تک کاغذات نامزدگی داخل کر سکیں گے اور 12 سے 27 جون تک انتخابی مہم چلائی جا سکے گی۔ ایران کے آئین کے آرٹیکل 131 کے تحت نئے صدر کا انتخاب 50 دن کے اندر کرانے کا حکم ہے۔ دریں اثناء سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے نائب صدر محمد مخبر کو ایگزیکٹو کا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔
Published: undefined
مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات ایک اعلیٰ سطحی وفد کے سپرد کر دی ہے۔ بریگیڈیئر علی عبداللہی کی قیادت میں ایک وفد جائے حادثہ پر بھیجا گیا ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تحقیقات کے نتائج کا اعلان مشن مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔
Published: undefined
ہردل عزیز، باصلاحیت اور محنتی صدر اور عالم مجاہد سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے بعد، مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف بریگيڈیئر جنرل محمد باقری نے پیر کی صبح کو جنرل علی عبداللہی کو حکم دیا کہ شہری اور فوجی ہوابازی کے فنی ماہرین کے تعاون سے اس افسوسناک حادثے کی جامع تحقیقات انجام دیں۔رپورٹ کے مطابق، اس ٹیم نے جائے حادثہ پر فوری طور پر پہنچ کر انویسٹیگیشن کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس کی تفصیلات کے بارے میں اطلاع دی جائے گی۔
Published: undefined
یاد رہے کہ صدر سید ابراہیم رئیسی ایران اور آذربائیجان کے مابین ڈیم کے ایک منصوبے کا افتتاح کرکے تبریز شہر لوٹ رہے تھے جہاں ان کا ہیلی کاپٹر حادثے سے دوچار ہوگیا۔ اس واقعے میں صدر مملکت، وزیر خارجہ، تبریز شہر کے امام جمعہ، صوبہ مشرقی آذربائیجان کے گورنر اور صدر رئیسی کے محافظوں کے ہیڈ اور پائلٹس کی ٹیم جاں بحق ہوگئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined