دیگر ممالک

جنگیں ختم کروں گا اور امریکی فوج کو مضبوط کروں گا : ٹرمپ

نو منتخب صدر نے افغانستان سے امریکہ کی واپسی کو دو دہائیوں بعد اس طرح واپس آنے کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ جس کے بعد طالبان بر سر اقتدار آگئے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے اس وعدے کا اعادہ کیا ہے کہ وہ امریکی فوج کو مضبوط کریں گے اور روس یوکرین جنگ کا خاتمہ کریں گے۔ انہوں نے اپنے اس وعدے کا اعادہ کیا ہے۔ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم 'امریکہ سب سے پہلے' کی بنیاد پر تشکیل کردہ خارجہ پالیسی دینے کے وعدے پر چلائی ہے۔ وہ اس سے پہلے یہ وعدہ کر چکے ہیں کہ روس اور یوکرین کی جنگ کو ختم کرنے کا معاہدہ کرائیں گے۔ تاہم انہوں نے اپنے اس وعدے کے سلسلے میں تفصیلات نہیں دی ہیں۔ انہوں نے انتخابی مہم کے دنوں میں مشرق وسطیٰ میں جاری خونریزی بھی ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

Published: undefined

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ' ہم اپنے اس عظیم ملک کو کم ٹیکسوں کے ساتھ اور مضبوط فوج کے ساتھ واپس پہلے والے مقام پر لائیں گے۔ ' ان کا کہنا تھا 'ہم اس سے پہلے ایک بار ایسا کر چکے ہیں اب ہم دوبارہ ایسا کریں گے۔‘ ٹرمپ فلوریڈا میں امریکہ فرسٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام منعقدہ گالا میں خطاب کر رہے تھے۔ یہ گالا ٹرمپ کے 'مار اے لاگو' ریزارٹ میں منعقد کیا گیا۔ ٹرمپ نے کہا ' ہم مشرق وسطیٰ پر کام کرنے جا رہے ہیں۔ نیز ہم روس اور یوکرین کی جنگ رکوانے کے لیے بھی بہت مشکل کام کرنے جا رہے ہیں۔ اس جنگ کو ختم ہونا چاہیے۔'

Published: undefined

نو منتخب صدر نے افغانستان سے امریکہ کی واپسی کو دو دہائیوں بعد اس طرح واپس آنے کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ اس کے بعد طالبان بر سر اقتدار آگئے۔ یاد رہے امریکی فوج نے اگست 2021 میں کابل خالی کر دیا تھا، جس کے ساتھ ہی امریکہ کی قائم کردہ اشرف غنی حکومت بھی ملک سے بھاگ گئی اور طالبان پھر سے کابل کے حکمران بن گئے۔

Published: undefined

ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے سے یہ لگتا ہے کہ وہ یوکرین میں جاری جنگ کو ختم کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ ڈھائی سال سے زیادہ عرصے پر پھیلی اس جنگ میں اب تک امریکہ یوکرین کو کئی ارب ڈالر کی امداد دے چکا ہے۔ تاکہ روس کا مقابلہ کر سکے۔

Published: undefined

اپنی انتخابی مہم کے دوران انہوں نے کہا تھا وہ یوکرین جنگ کو چند گھنٹوں میں ختم کر سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے روسی صدر پوتن کے ساتھ براہ راست بھی بات کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ تاہم ٹرمپ نے جنگی خاتمے کے لیے اپنی حکمت عملی کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی تھی۔

Published: undefined

امریکہ کے لیے مضبوط فوج کے وعدے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ نے 'فاکس نیوز' کے شریک میزبان پیٹ ہیگستھ کو وزیر دفاع نامزد کیا ہے جو اپنی کمزور 'سی وی' کے باوجود وزیر دفاع بننے کے بعد دنیا کی سب سے بڑی فوج کے 34 لاکھ اہلکاروں کی کمان کریں گے۔ جس کا سالانہ بجٹ 850 ارب ڈالر ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined