دیگر ممالک

نیویارک کے پانی میں ’پولیو‘ کا وائرس، سینکڑوں افراد کے متاثر ہونے کا اندیشہ

افسران کا کہنا ہے کہ فضلات والے پانی سے پولیو وائرس پھیلنے کا امکان کم ہے لیکن یہ ناممکن نہیں ہے، امریکہ میں کیونکہ واٹر ٹریٹمنٹ اعلیٰ معیاری ہے، اس وجہ سے مشکل ہے کہ کوئی شخص آلودہ پانی پیے۔

پولیو، علامتی تصویر یو این آئی
پولیو، علامتی تصویر یو این آئی 

نیویارک میں پولیو وائرس کے انفیکشن کا خطرہ کافی بڑھ گیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کاؤنٹی کے فضلات والے پانی میں پولیو کا وائرس ملا ہے۔ اس خبر کے بعد نیویارک کے افسران نے متنبہ کیا ہے کہ سینکڑوں باشندہ پہلے سے ہی تباہناک پولیو سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ افسران نے جون-جولائی میں آرینج کاؤنٹی کے دو الگ الگ علاقوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا پتہ لگایا ہے۔ یہ جگہ نیو یارک شہر سے تقریباً ایک گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے۔ یہ تنبیہ راک لینڈ کاؤنٹی میں پولیو کے معاملے ملنے کے ایک ہفتہ کے اندر دی گئی ہے۔ گزشتہ مہینے راک لینڈ کے فضلات والے پانی میں بھی وائرس کا پتہ چلا تھا۔

Published: undefined

افسران کا کہنا ہے کہ فضلات والے پانی سے پولیو وائرس پھیلنے کا امکان کم ہے، لیکن یہ ناممکن نہیں ہے۔ امریکہ میں کیونکہ واٹر ٹریٹمنٹ اعلیٰ معیاری ہے، اس وجہ سے مشکل ہے کہ کوئی شخص آلودہ پانی پیے۔ بیشتر معاملوں میں پولیو یا تو ہلکا یا بغیر علامت والا ہوتا ہے، اس لیے یہ امکان ہے کہ ایسے سینکڑوں معاملے ہوں گے جن کا پتہ کبھی نہیں لگ سکے گا۔ آرینج کاؤنٹی میں معاملے کا پتہ لگنا اس بات کے اندیشہ کی تصدیق کرتا ہے کہ یہ وائرس راک لینڈ کے معاملے کا پتہ چلنے سے پہلے پھیل رہا ہے۔

Published: undefined

اچھی بات یہ ہے کہ ٹیکہ لگوا چکے اشخاص کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں، کیونکہ انھیں اس کا انفیکشن نہیں ہوگا۔ امریکہ کے پاس 90 فیصد سے زیادہ کا ٹیکہ کوریج ہے جو خوش آئند ہے۔ پرائمری اسکول جانے کے لیے ٹیکہ لگوانا پڑتا ہے اور پھر اس ٹیکہ کاری کا اثر زندگی بھر رہتا ہے۔ کسی شخص کو وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے کسی بوسٹر کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔

Published: undefined

بہرحال، پولیو کا وائرس نہ بڑھے اس کے لیے افسران لوگوں کو ٹیکہ کاری کی صلاح دے رہے ہیں۔ آرینج کاؤنٹی میں 59 فیصد لوگوں کو ٹیکہ لگا ہے، وہیں راک لینڈ میں صرف 60 فیصد لوگوں کو پولیو کی خوراک دی گئی ہے۔ اس درمیان ریاست کی ہیلتھ کمشنر ڈاکٹر میری بیسیٹ نے کہا کہ پہلے کے پولیو معاملوں کی بنیاد پر نیویارک کے لوگوں کو پتہ ہونا چاہے کہ لقوہ زدہ پولیو کے ہر معاملے میں سینکڑوں دیگر لوگ متاثر ہو سکتے ہیں۔ نئے ویسٹ واٹر (فضلات والے پانی) کے ریزلٹ کی بنیاد پر محکمہ اسے ایک ممکنہ پھیلاؤ مان رہا ہے۔ محکمہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اعداد و شمار کو دیکھ کر ہم مانتے ہیں کہ یہ پولیو کا خطرہ نیویارک میں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

  • تصویر @revanth_anumula

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2023-12/7392d247-3263-47ce-8a04-6cdcbdaf2080/Revanth_Reddy.jpg?auto=format&q=35&w=1200">

    گوتم اڈانی کو ’تلنگانہ‘ نے بھی دیا جھٹکا، اڈانی فاؤنڈیشن کے 100 کروڑ روپے لینے سے کیا انکار

  • ,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-11-25/et9pwlgj/WhatsApp-Image-2024-11-25-at-7.25.53-PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’دہلی نیائے یاترا‘ کے دوران کانگریس نے کیجریوال کی ’ریوڑیوں‘ کا کیا ریلٹی چیک!

  • ,
  • ’اڈانی کا ساتھ دے کر پی ایم مودی ملک کی شبیہ خراب کر رہے‘، پارلیمانی اجلاس ملتوی ہونے کے بعد کھڑگے کا حملہ

  • ,
  • مہاراشٹر: شیو سینا یو بی ٹی نے آدتیہ ٹھاکرے کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا

  • ,
  • بارڈر-گواسکر ٹرافی: پرتھ میں صرف آسٹریلیا کا گھمنڈ نہیں ٹوٹا، کئی ریکارڈ بھی ٹوٹ گئے، آئیے ڈالیں سرسری نظر