دیگر ممالک

کورونا سے بے حال امریکہ نے بھی پلازمہ تھیراپی استعمال کرنے کا کیا فیصلہ

ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’’میں طویل عرصہ سے پلازمہ تھریپی کی منظوری دلانے کے لئے کام کر رہا تھا۔ آج چینی وائرس کے خلاف ہماری لڑائی کے حوالے سے یہ تاریخی اعلان کرتے ہوئے مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

واشنگٹن: امریکی محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے کورونا وائرس کووڈ- 19 سے شدید بیمار مریضوں کے علاج کے لئے ہنگامی حالات میں پلازمہ تھریپی کی منظوری دے دی ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پیر کو وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس ککے ذریعہ یہ اطلاع دی۔

Published: 24 Aug 2020, 2:11 PM IST

ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’’میں طویل عرصہ سے پلازمہ تھریپی کی منظوری دلانے کے لئے کام کر رہا تھا۔ آج چینی وائرس کے خلاف ہماری لڑائی کے حوالے سے یہ تاریخی اعلان کرتے ہوئے مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ اس سے بہت ساری زندگیاں بچ جائیں گی۔ ‘‘ امریکی صدر نے کہا کہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ پلازمہ تھریپی سے کورونا مریضوں کی اموات کی شرح 35 فیصد تک کم ہوسکتی ہے۔

Published: 24 Aug 2020, 2:11 PM IST

ڈونالڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے امریکی عوام سے بڑھ چڑھ کر پلازمہ عطیہ کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔ ایف ڈی اے نے کہا کہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ اگر کورونا وائرس سے متاثر مریض کو اسپتال میں داخل ہونے کے تین دن کے اندر پلازمہ تھراپی دی جاتی ہے تو اس سے مریض کی بہتری کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ ایف ڈی اے نے کہا کہ اس نے حالیہ مہینوں میں جمع اعداد و شمارکے جائزہ کی بنیاد پر ہی پلازمہ تھریپی کی منظوری دی ہے۔ اب تک امریکہ میں 70 ہزار سے زائد کورونا مریضوں پر پلازمہ تھریپی کا تجربہ کیا جا چکا ہے۔

Published: 24 Aug 2020, 2:11 PM IST

قابل غور ہے کہ اس وبا نے امریکہ میں سنگین شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک کورونا وائرس نے 57 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کیا ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 57 لاکھ سے تجاوز کرکے 5700487 ہوگئی ہے، جبکہ اس وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 176797 ہوگئی ہے۔

Published: 24 Aug 2020, 2:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 24 Aug 2020, 2:11 PM IST