ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں آفیشیل سیکریٹ ایکٹ کے تحت ایک معاملے میں گرفتار ’پروتھوم اَلو‘ کی سینئر صحافی روزینہ اسلام کو منگل کے روز ڈھاکہ کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے پولیس کی اس عرضی کو خارج کر دیا جس میں سینئر رپورٹر کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
Published: undefined
سینئر جرنلسٹ روزینہ اسلام کو سرکاری دستاویز چرانے اور اپنے موبائل فون سے ان کی تصاویر لینے کی کوشش کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت میں جمعرات کو روزینہ کی ضمانت کے لیے سماعت ہونی ہے۔ اس وقت تک وہ جیل میں رہیں گی۔ معاملے کی جزوی سماعت کے بعد میٹروپولیٹن مجسٹریٹ محمد جسیم نے یہ حکم جاری کیا۔
Published: undefined
قبل ازیں شاہ باغ پولیس انسپکٹر عارف الرحمٰن سردار نے عدالت میں اپنی عرضی میں جرم کی بابت پوچھ گچھ کے لیے صحافی کی پانچ دن کی ریمانڈ کا مطالبہ کیا تھا۔ روزینہ کو ہیلتھ سروس سکریٹری لقمان حسین میاں کے اسسٹنٹ محمد سیف الاسلام بُھئیاں کے سکریٹریٹ دفتر میں پیر کو دستاویز چرانے کے معاملے میں حراست میں لیا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined