ژنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی دونوں علاقوں میں مظاہرین نے فلسطینی پرچم اٹھا کر امریکہ کے خلاف نعرے لگائے، اس پر اسرائیل کے تئیں متعصب ہونے اور فلسطینیوں کے حقوق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا۔
Published: undefined
راملہ/غزہ: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے مغربی کنارے کے دورے سے فلسطینیوں میں غم و غصہ پھیل گیا ہے اور انہوں نے منگل کے روز فلسطینی سرزمین میں امریکی اعلیٰ سفارت کار کی موجودگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ شروع کر دیا ہے۔ ژنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی دونوں علاقوں میں مظاہرین نے فلسطینی پرچم اٹھا کر امریکہ کے خلاف نعرے لگائے، اس پر اسرائیل کے تئیں متعصب ہونے اور فلسطینیوں کے حقوق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا۔
Published: undefined
مغربی کنارے کے علاقے میں ایک احتجاج میں حصہ لینے والے شخص نیل سلامہ نے کہا، "معاملہ بہت سادہ ہے۔ انٹونی بلنکن یہاں فلسطینی قیادت پر دباؤ ڈالنے کے لیے آئے ہیں کہ وہ اسرائیل کے ساتھ سیکورٹی میں تعاون کے خلاف کوئی فیصلہ نہ کریں۔ انہوں نے ایک بینر اٹھا رکھا تھا جس پر لکھا تھا ’’امریکہ اس وقت تک مجرم ہے جب تک وہ اسرائیل کا حامی ہے‘‘۔
Published: undefined
راملہ میں قومی افواج کے کوآرڈینیٹر عصام نے کہا، "ہم یہاں انٹونی بلنکن کو یہ پیغام دینے کے لیے آئے ہیں کہ ان کی انتظامیہ کی اسرائیل کے تئیں انتہائی متعصب ہے اور فلسطینی عوام کے خلاف کارروائیوں کی وجہ سے ہمارے ملک میں ان کا خیرمقدم نہیں کیا جاسکتا ہے"۔
Published: undefined
اسرائیلی فوج کی کارروائیوں ميں سال 2023 کے آغاز سے اب تک کم از کم 35 فلسطینیوں کی جانیں گئی ہیں، جس سے جنوری کا مہینہ مغربی کنارے میں حالیہ عرصے میں سب سے مہلک مہینوں میں سے ایک شمار ہو گیا ہے۔ زیادہ تر ہلاکتیں اسرائیلی فوجی چھاپے کے دوران ہوئیں، جس کے بارے میں اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد فلسطینی عسکریت پسندوں کو حراست میں لینا ہے۔
Published: undefined
جوابی کارروائی میں جمعہ کی رات مشرقی یروشلم میں ایک اسرائیلی بستی میں پورہ سائٹ کے باہر ایک فلسطینی بندوق بردار نے فائرنگ کر دی جس میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔ قبل ازیں سوموار کو اسرائیلی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد، بلنکن نے منگل کے روز فلسطینی صدر محمود عباس سے راملہ میں فلسطینی صدارتی ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined