مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی عید الفطر کے موقع پر اسرائیلی پولیس سے جھڑپ ہوئی ہے۔اسرائیلی پولیس نے کہا ہے کہ اس نے ایک ’’ غیر قانونی مظاہرے‘‘ کو منتشر کردیا ہے اور مسجد الاقصیٰ کے باہر دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ اردن کے زیر انتظام مسلم وقف نے مارچ کے وسط میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مسجد الاقصیٰ کو بند کردیا تھا اور اب اس کو عید کی چھٹیوں کے بعد کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔بعض عبادت گزاروں نے نمازِ عید ادا کرنے کے لیے مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی اور ان کی اسرائیلی پولیس سے جھڑپ ہوئی ہے۔
Published: undefined
الاقصیٰ مسلمانوں کے نزدیک تیسرا متبرک مقام ہے اور یہاں عام حالات میں ہزاروں افراد نماز عید ادا کرنے کے لیے آتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز