لاہور: امریکہ نے پاکستان کو سال 2022 کے دوران مذہبی آزادی کی شدید خلاف ورزیوں کو برداشت کرنے یا اس میں ملوث رہنے والے ممالک کی فہرست میں برقرار رکھا ہے۔ ڈان کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ دنیا بھر میں حکومتوں، غیر سرکاری قوتوں نے اپنے عقائد اور مذاہب کی بنیاد پر کئی لوگوں کو ہراساں، خوف زدہ کیا اور جیل میں بند کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں قتل بھی کیا۔
Published: undefined
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ کچھ ایسی مثالیں بھی موجود ہیں کہ سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لیے لوگوں کی مذہبی آزادی کو دبایا گیا ہے۔ انٹونی بلنکن نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدام تفریق پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ معاشی تحفظ کو کمزور اور سیاسی استحکام سمیت امن کے لیے خطرہ ہیں اور امریکا ایسے الزامات کی زد میں آنے والے ممالک کے ساتھ کھڑا نہیں ہوگا۔
Published: undefined
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ’آج میں پاکستان، روس چین، ایران، سعودی عرب، تاجکستان، ترکمانستان، نکاراگوا، شمالی کوریا، میانمار اور ایریٹریا کو مذہبی آزادی کی شدید خلاف ورزیوں میں ملوث یا ایسے اقدامات کو برداشت کرنے کی وجہ سے ’خاص تشویش والے ممالک‘ (سی پی سی) میں شامل کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔‘
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ وہ الجیریا، وسطی افریقی جمہوریہ، کامروس اور ویتنام کو بھی مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے یا ایسے اقدامات کو برداشت کرنے کے لیے ’خصوصی واچ لسٹ‘ میں شامل کر رہے ہیں۔ تاہم پاکستان خلاف ورزی کرنے والوں کی فہرست میں جانے سے قبل کئی سال تک واچ لسٹ میں شامل رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined