دنیا کے کئی ممالک میں کورونا کے ’اومیکرون‘ ویریئنٹ کی دہشت دیکھنے کو مل رہی ہے۔ امریکی صدر جو بائڈن نے بھی ملک میں سخت کووڈ-19 ضابطوں کو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایسا انھوں نے تب کیا جب امریکہ میں اومیکرون ویریئنٹ ے کچھ معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ بی بی سی نے جمعہ کو بتایا کہ بائڈن کا کہنا ہے کہ ان کے منصوبے میں ’شٹ ڈاؤن یا لاک ڈاؤن شامل نہیں ہے۔‘‘
Published: undefined
کیلیفورنیا، کولوراڈو، منیسوٹا، نیویارک اور ہوائی میں نئے ویریئنٹ کے معاملوں کا پتہ چلا ہے جہاں افسران کا کہنا ہے کہ اس شخص نے حال میں کوئی سفر نہیں کیا تھا۔ ریاست کے طبی افسران نے ان معاملوں میں صرف ہلکی علامات کی اطلاع دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ نیا ویریئنٹ اب 30 ممالک میں پھیل چکا ہے۔
Published: undefined
جمعرات کو امریکہ میں نئے ضابطے نافذ کیے گئے ہیں۔ اس کے تحت سبھی بین الاقوامی مسافروں کو ان کی ٹیکہ کاری کی حالت کی پرواہ کیے بغیر امریکہ کے لیے روانہ ہونے سے 24 گھنٹے پہلے وائرس کے لیے ٹیسٹنگ کرنا ہوگا۔ طیاروں، ٹرینوں اور بسوں میں ماسک کی لازمیت کو مارچ تک بڑھایا جائے گا۔
Published: undefined
سردیوں کے مہینوں کے لیے انتظامیہ کے منصوبہ میں سبھی بالغوں کو اپنے بوسٹر ٹیکے حاصل کرنے کے لیے ترغیب دینے کے لیے اقدام بھی شامل ہیں، جس میں ایک عوامی بیداری مہم اور زیادہ ہدف تک رسائی شامل ہے۔ 40 ملین سے زیادہ امریکیوں نے اپنے بوسٹر شاٹ حاصل کیے ہیں، لیکن بائڈن نے کہا کہ تقریباً 100 ملین سے زیادہ لوگ اس کے اہل ہیں اور ابھی تک انھوں نے اپنا بوسٹر شاٹ نہیں لیا ہے۔
Published: undefined
بچوں اور جوانوں میں ٹیکہ کاری شرح بڑھانے کی کوششوں میں ملک بھر میں سینکڑوں کنبہ ٹیکہ کاری کلینک قائم کیے گئے ہیں۔ امریکہ اور کئی دیگر ممالک نے آٹھ جنوبی افریقی ممالک سے سفر پر پابندی لگا دی ہے۔ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ سفری پابندیوں سے انھیں نئے ویریئنٹ کا مطالعہ کرنے کا وقت مل جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز