دیگر ممالک

اسرائیل کے لئے مہنگا ثابت ہو سکتا ہے: براک اوباما

سابق امریکی صدر براک اوباما نے کہا کہ غزہ میں حملے کے درمیان انسانی ہمدردی کے پہلوؤں کو نظر انداز کرنا اسرائیل کے لیے مہنگا ثابت ہو سکتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

دھیرے دھیرے مغربی ممالک  اسرائیل کو جنگ بندی کے لئے مشورہ دینے لگے ہیں ۔ یہ صورتحال غزہ میں اسپتل پر ہوئی بمباری کے بعد بہت تیزی سے بدلی ہے جبکہ اسرائیل نے ان حملوں میں اپنے ہاتھ ہونے سے انکار کیا ہے۔

Published: undefined

حالات بہت تیزی سے بدل رہے ہیں اور اب حماس اسرائیل جنگ کے درمیان سابق امریکی صدر براک اوباما نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’اگر اسرائیل نے جنگ میں غزہ کے شہریوں کے انسانی پہلو کو نظر انداز کیا تو اسے اس کے نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں‘۔ اوباما نے کہا کہ 'اگر اسرائیل غزہ پر حملے جاری رکھتا ہے تو عالمی سطح پر اس کی حمایت کمزور ہو جائے گی جسے دشمن ممالک اپنے حق میں ماحول بنانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں'۔

Published: undefined

دوسری جانب اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کے حق میں مغربی ممالک میں مظاہروں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ چین اور روس بھی اسرائیل کی مخالفت  کرتے ہوئے مغربی ممالک کو گھیرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined