دیگر ممالک

انڈونیشیا: تیل کے کنویں میں لگی آگ، 10 ہلاک، 40 جھلسے

خیال کیا جا رہا ہے کہ علاقے میں غیر قانونی طور پر ڈریلنگ کرکے خام تیل نکالا جا رہا ہو گا اور وہاں کھڑے لوگوں میں سے کسی نے سگریٹ جلائی ہوگی جس کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جکارتہ: انڈونیشیا کے شمال مغربی صوبہ آچے میں آج ایک تیل کے کنویں میں لگی آگ کی وجہ سے 10 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ 40 دیگر جھلس گئے ہیں۔ انڈونیشیا کی ڈیزاسٹر ریلیف مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق آگ ابھی تک بجھی نہیں ہے اور گردونواح کے مکانوں اور درختوں کی جانب آگ کے شعلے بھڑکتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ایجنسی کے مطابق یہ آگ صبح اس وقت لگی جب 250 میٹر گہرا یہ تیل کا کنواں اوپر تک بھر گیا اور مقامی لوگ وہاں سے خام تیل نکالنے کے لئے جمع ہو گئے۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو آگ پر قابو پانے کے لئے کافی مشقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Published: undefined

پولس ذرائع کا خیال ہے کہ اس علاقے میں غیر قانونی طور پر ڈریلنگ کرکے خام تیل نکالا جا رہا ہو گا اور وہاں کھڑے لوگوں میں سے کسی نے سگریٹ جلائی ہوگی جس کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔ آگ میں جھلسے دس سے زائد افراد کو بندہ آچے کے ایک اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

ایک دیگر پولس افسر واهيو كنكورونے بتایا ’’ ہمارا خیال ہے کہ اس کنویں سے آس پاس کے گاؤں والے تیل کو غیر قانونی طور پر نکال رہے ہوں گے اور اس وقت کسی کے سگریٹ پینے کی وجہ سے اس میں آگ لگی ہو گی۔ اس آگ میں جھلسے لوگوں کی تعداد 40 بتائی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined