دیگر ممالک

’اب کورونا وہ پھیلا رہے ہیں جنہیں معلوم ہی نہیں کہ وہ وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں‘

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ ایشیا پیسیفک کے ممالک میں اب 50 سال سے کم عمر افراد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ بن رہے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کی وبا کے ’نئے فیز‘ انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وائرس پھیلانے والے افراد وہ ہیں جنہیں یہ معلوم ہی نہیں کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

انڈپینڈینٹ اردو کی رپورٹ کے مطابق، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ ایشیا پیسیفک کے ممالک میں اب 50 سال سے کم عمر افراد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ بن رہے ہیں۔ ادارے کے مطابق یہ افراد اس بات سے واقف نہیں کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او نے وبا کے 'نئے فیز' کی وارننگ بھی جاری کی ہے۔

Published: undefined

ڈبلیو ایچ اوکے مغربی پیسیفک ریجن کے ڈائریکٹر تیکاشی کاسائی نے آن لائن بریفنگ کے دوران بتایا کہ ان افراد میں سے بیشتر میں کورونا کی بہت کم یا کوئی علامات نہیں پائی جاتیں اور یہ افراد ادھیڑ عمر اور کم محفوظ افراد کو وائرس منتقل کر سکتے ہیں۔'یہ وبا تبدیل ہو رہی ہے۔ وہ لوگ جن کی عمر 20، 30 یا 40 سال سے اوپر ہے وہ اس خطرے کو پھیلا رہے ہیں۔ ان میں سے بہت سے افراد اس بات سے بے خبر ہیں وہ کورونا کی کچھ علامات سے متاثر ہیں یا ان میں کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی۔

Published: undefined

'ہم جو دیکھ رہے ہیں وہ کیسز کا دوبارہ سامنے آنا نہیں بلکہ میرا ماننا ہے کہ ہم ایشیا پیسیفک میں وبا کے ایک نئے فیز میں داخل ہو چکے ہیں۔' ڈبلیو ایچ او کے ڈیٹا کے مطابق وبا کے موجودہ مرحلے میں دیکھا گیا ہے کہ جاپان کے دو تہائی کورونا کیسز 40 سال سے کم عمر افراد کے ہیں۔ آسٹریلیا اور فلپائن میں سامنے آنے والے کیسز میں بھی نصف سے زائد تعداد اسی عمر کے افراد کی تھی۔ تیکاشی کا مزید کہنا تھا کہ 'ہمیں اپنی کوششوں کو دگنا کرنا ہو گا تاکہ وائرس کہ غیر محفوظ طبقے میں پھیلنے سے روکا جا سکے۔'

Published: undefined

کچھ ممالک جہاں کسی حد تک کورونا کے پھیلاؤ پر قابو پا لیا گیا تھا جیسے کہ نیوزی لینڈ، ویت نام اور جنوبی کوریا ،وہاں نئے کیسز کی بڑی تعداد سامنے آرہی ہے اور کئی شہروں میں دوبارہ سخت بندشیں اور لاک ڈاؤن بھی نافذ کیا جا چکا ہے۔ کاسائی کے مطابق خطے میں مخصوص اہداف منتخب کر کے بندشیں نافذ کرنے کی وجہ سے معاشی اور سماجی سطح پر کورونا کا دباؤ کم ہوا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یہ چیلنج باقی ہے 'جب تک وائرس پھیل رہا ہے اور ہم اس کے لیے امیونٹی نہیں پیدا کرتے۔'

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined