دیگر ممالک

شمالی کوریا نے تین بیلسٹک میزائلوں کا کیا تجربہ

جے سی ایس نے ہفتہ کو ایک بیان میں کہا، "ہماری فوج نگرانی اور چوکسی کو مضبوط بناتے ہوئے امریکہ کے ساتھ قریبی تعاون کے لئے پوری طرح تیار ہے۔"

<div class="paragraphs"><p>میزائل، تصویر یو این آئی</p></div>

میزائل، تصویر یو این آئی

 

سیول: شمالی کوریا نے ہفتہ کو جاپان کے سمندر کی طرف کم فاصلے تک مار کرنے والی تین بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا۔ جنوبی کوریا کی یونہاپ نیوز ایجنسی نے فوج کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ یونہاپ نے جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف (جے سی ایس) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا نے ہفتہ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے کے قریب صوبہ ہوانگے کی چنگوا کاؤنٹی سے میزائل کا تجربہ کیا۔

Published: undefined

جے سی ایس نے ہفتہ کو ایک بیان میں کہا، "ہماری فوج نگرانی اور چوکسی کو مضبوط بناتے ہوئے امریکہ کے ساتھ قریبی تعاون کے لئے پوری طرح تیار ہے۔" جاپان کی کیودو نیوز ایجنسی نے وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا کہ تینوں بیلسٹک میزائلوں نے 350 کلومیٹر (217 میل) کی دوری سے پرواز کی، جو زیادہ سے زیادہ 100 کلومیٹر (62 میل) کی بلندی تک پہنچ گئیں۔ تمام میزائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون سے باہر گریں۔

Published: undefined

اس سے قبل ہفتے کے روز یونہاپ نیوز ایجنسی نے اطلاع دی تھی کہ پیانگ یانگ نے بحیرہ جاپان کی طرف ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا، جب کہ جاپانی میڈیا نے دو مشتبہ لانچوں کی اطلاع دی۔ جاپانی میڈیا رپورٹس کے مطابق، وزیر اعظم فومیوکیشیدا نے متعلقہ وزارتوں کو شمالی کوریا کے ہفتہ کے تجربے کا تفصیلی تجزیہ کرنے کی ہدایت دی ہے، اور جاپانی وزیر اعظم کے دفتر کے تحت ایک کرائسس ریسپانس سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان نے شمالی کوریا کے ہفتے کے روز کیے جانے والے تجربے کی مخالفت کا اظہار کیا ہے۔ شمالی کوریا نے اس سال تقریباً 40 تجربات کیے ہیں، جن میں تقریباً 70 میزائل داغے گئے ہیں، جن میں نومبر میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ بھی شامل ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined