نوبل فاؤنڈیشن نے اعلان کیا ہے کہ موجودہ کووڈ-19 وبا کی غیر یقینی کے سبب اس سال کے نوبل انعام یافتگان کو ان کے آبائی وطن میں دوسرے سال کے لیے ان کے انعام حاصل ہوں گے۔ خبر رساں ایجنسی سنہوا نے جمعرات کو ایک بیان میں فاؤنڈیشن کے حوالے سے کہا کہ روایتی ڈنر پروگرام منسوخ کر دیا جائے گا، لیکن انعامی تقریب 10 دسمبر کو اسٹاک ہوم کے سٹی ہال میں مقامی ناظرین کی موجودگی میں منعقد کیا جائے گا۔
Published: undefined
اس پروگرام کا نشریہ ٹی وی اور نوبل فاؤنڈیشن کے سوشل میڈیا چینلوں پر کیا جائے گا۔ نوبل فاؤنڈیشن کے کارگزار ڈائریکٹر وِدر ہیلگیسن نے بیان میں کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہر کوئی چاہتا ہے کووڈ-19 وبا ختم ہو جائے، لیکن ہم ابھی اس حالت میں نہیں ہیں کہ کچھ بھی اندازہ کر سکیں۔ نوبل انعام ایک عالمی ایوارڈ ہے جو ہر سال مختلف ممالک کے منتخب افراد کو دیا جاتا ہے۔ وبا اور بین الاقوامی سفر امکانات کے بارے میں بے یقینی کے سبب 2021 کے ایوارڈ یافتگان کو اپنے گھریلو ممالک میں اپنے میڈل اور ڈپلومہ کے ساتھ حاصل ہوں گے۔
Published: undefined
ہیلگیسن نے کہا کہ چونکہ ہمارے روایتی پروگرام نئی شکل لیتے ہیں، ہم نئے طریقوں اور ڈیجیٹل طور کا استعمال کر کے دنیا بھر میں اور بھی زیادہ لوگوں تک پہنچنے کی امید کر رہے ہیں۔ علم، ترغیب اور امید کا پھیلاؤ کرنا ہی نوبل انعام کا خاصہ ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ سویڈش کیمسٹری ماہر اور موجد الفرڈ نوبل کے یوم وفات کے موقع پر ہر سال 10 دسمبر کو سویڈش راجدھانی میں ایک تقریب منعقد کیا جاتا ہے۔ اس دن سالانہ نوبل انعام پیش کیے جاتے ہیں۔ روایتی طور سے انعام یافتہ شخص نجی طور سے انعامی تقریب اور عشائیہ میں حصہ لیتے ہیں، اور نوبل ہفتہ کی سرگرمیوں کی ایک سیریز میں حصہ لیتے ہیں، جیسے لیکچر اور موسیقی پروگرام۔
وبا کے سبب 2020 کے نوبل انعام یافتگان نے اپنے اپنے ممالک میں اپنے انعام حاصل کیے تھے، اور تقریب کا آن لائن نشریہ کیا گیا تھا۔ گزشتہ سال کا ڈِنر پروگرام بھی رد کر دیا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined