دیگر ممالک

نوبل پرائز 2023: کیٹالن کاریکو اور ڈرو ویسمین کو ملا طب کا نوبل انعام

کیٹالن کاریکو اور ڈرو ویسمین کو نیوکلیوسائیڈ بیس ترامیم سے متعلق ان کی دریافت کے لیے یہ اعزاز دیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/NobelPrize">@NobelPrize</a></p></div>

تصویر @NobelPrize

 

2023 کے لیے نوبل انعامات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ 2 اکتوبر کو فیزیولوجی یا طب کے شعبہ کے لیے اس انعام کے فاتحین کے نام کا اعلان کیا گیا۔ رواں سال کیٹالن کاریکو اور ڈرو ویسمین کو طب کا نوبل انعام دیا گیا ہے۔ انھیں نیوکلیوسائیڈ بیس ترامیم سے متعلق ان کی دریافت کے لیے یہ اعزاز دیا گیا۔ اس دریافت کی وجہ سے کورونا وائرس یعنی کووڈ-19 کے خلاف اثردار ایم آر این اے ٹیکوں کے ڈیولپمنٹ میں مدد ملی۔ نوبل کمیٹی کے سکریٹری تھامس پرلمین نے کورولنسکا آرگنائزیشن میں فاتحین کے ناموں کا اعلان کیا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال سویڈن کے سوانتے پیبو کو فیزیولوجی اور میڈیسن کے شعبہ میں نوبل انعام دیا گیا تھا۔ انھیں معدوم ہومینن اور انسانی ترقی کی جینیات (جینوم) سے جڑی دریافتوں کے لیے یہ اعزاز دیا گیا تھا۔ گزشتہ سال نوبل کمیٹی نے بیان جاری کر کہا تھا کہ کورولنسکا انسٹی ٹیوٹ میں نوبل کمیٹی نے معدوم ہومینن اور انسانی ترقی کے جینیات سے جڑی دریافتوں کے لیے سوانتے پیبو کو طب کے شعبہ میں 2022 کا نوبل انعام دینے کا فیصلہ کیا۔ سوانتے پیبو نے اپنی تحقیق میں پایا تھا کہ معدوم ہومونن جین ہومو سپینس میں منتقل ہوئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined