ہندوستانی غیر ملکی سرزمین پر مسلسل اپنا پرچم لہرا رہے ہیں۔ امریکہ میں بھی ہندوستانی نئے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔ ادھر امریکہ میں نو سالہ ہندوستانی نژاد طالبہ پریشا چکرورتی نے تاریخ رقم کر دی ہے۔ پریشا کو دنیا کی سب سے زیادہ ہونہار طالب علموں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
Published: undefined
حال ہی میں امریکہ میں منعقد ہونے والے قابلیت کے مقابلے میں، پریشا نے 90 ممالک کے 16000 طلباء کو شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ نیو ز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق جان ہاپکنز سینٹر فار ٹیلنٹڈ یوتھ کی اس فہرست میں پریشا کو 16 ہزار سے زائد طلباء کے گریڈ لیول ٹیسٹ کے نتائج کا جائزہ لینے کے بعد سب سے زیادہ ہونہار طالب علموں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ جان ہاپکنز سینٹر ہر سال ہونہار طلباء کے لیے ایسی فہرست جاری کرتا ہے۔ جان ہاپکنز نے یہ فہرست 90 ممالک کے 16,000 سے زائد طلباء کی گریڈ لیول کے ٹیسٹوں میں کارکردگی کی بنیاد پر مرتب کی ہے۔ پریشا نے اسکالسٹک اسسمنٹ ٹیسٹ (SAT)، امریکن کالج ٹیسٹنگ اور اسکول اور کالج کی قابلیت ٹیسٹ میں شاندار نمبر حاصل کیا۔
Published: undefined
پریشا فریمونٹ، کیلیفورنیا کی رہائشی ہے۔ وہ وہاں وارم اسپرنگ ایلیمنٹری اسکول میں تیسری جماعت کی طالبہ ہے۔ 2023 میں، اس نے امریکہ کے مشکل ترین مقابلوں میں سے ایک، جانز ہاپکنز سینٹر فار ٹیلنٹڈ یوتھ (JH-CTY) میں حصہ لیا۔
Published: undefined
اس ٹائٹل پر پریشا کے والدین نے اپنی بیٹی کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پریشا کی کامیابی پر بہت خوش ہیں۔ اسے ہمیشہ سیکھنے کا شوق رہا ہے۔ وہ ایک ذہین طالبہ ہے۔ ہم اسے آگے بڑھتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس سے قبل 13 سالہ ہندوستانی نژاد امریکی طالبہ نتاشا پیریانایاگم کو مسلسل دوسرے سال اس فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined