نکی ہیلی نے اتوار کو واشنگٹن ڈی سی میں ریپبلکن صدارتی پرائمری جیت کر اپنی پہلی کامیابی حاصل کی اور یہ انہوں نے اس وقت حاصل کی جب وہ ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف اپنی دوڑ برقرار رکھنے کے لئے جدو جہد کر رہی ہیں۔ امریکہ کے دارالحکومت میں ہیلی کی علامتی فتح امریکی نامزدگی کے طویل عمل کے ایک فیصلہ کن دن سے عین قبل سامنے آئی ہے ۔
Published: undefined
واشنگٹن ایک مضبوط ڈیموکریٹک شہر ہے جس میں بہت کم تعداد میں رجسٹرڈ ریپبلکن ہیں۔ہیلی نے اسے جیت لیا ہے۔سیاسی مبصرین کے مطابق، ہیلی نے صرف ایک جگہ پر منعقدہ پرائمری میں 63 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ ٹرمپ کے خلاف 2020 کے انتخابات میں اس وقت کے امیدوار جو بائیڈن نے واشنگٹن میں 92 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔
Published: undefined
اس شہر نے کبھی بھی ریپبلکن صدارتی امیدوار کے لیے اکثریتی ووٹ حاصل نہیں کیا۔ہیلی کی مہم نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ "یہ حیرت کی بات نہیں ہے کہ واشنگٹن ریپبلکن ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کے تمام افراتفری کو مسترد کر رہے ہیں۔"
Published: undefined
توقع ہے کہ ٹرمپ کو ریپبلکن پارٹی کی صدارتی نامزدگی حاصل ہو جائے گی کیونکہ اس نے پہلے ہی تمام ابتدائی ریاستی پرائمریوں میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula