دیگر ممالک

نائیجیریا: کشتی الٹنے سے مرنے والوں کی تعداد 76 ہوئی

صدر محمدو بوہاری نے کہا کہ متعلقہ سرکاری اداروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مقامی ٹرانسپورٹ گھاٹوں پر حفاظتی پروٹوکول کو چیک کریں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

ڈوبنے سے موت، علامتی تصویر آئی اے این ایس
ڈوبنے سے موت، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

ابوجا: نائجیریا کے انامبرا صوبے میں ایک کشتی الٹنے سے کم از کم 76 افراد ہلاک ہو گئے۔ صدر محمدو بوہاری نے اتوار کو جاری کردہ ایک بیان میں کشتی الٹنے سے 76 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امدادی اداروں نے جمعہ کو سرکاری طور پر سانحہ میں مرنے والوں کی تعداد کی اطلاع دی تھی اور غم کا اظہار کیا تھا۔

Published: undefined

بیان کے مطابق علاقہ میں سیلاب کے بعد جمعہ کے روز انامبرا صوبے کے اوگبارو علاقے میں 85 افراد کو لے کر جارہی ایک مسافر کشتی الٹ گئی۔ مقامی میڈیا نے نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (این ای ایم اے) کے ساؤتھ ایسٹ ریجن کوآرڈینیٹر تھکمان تنیمو کے حوالے سے بتایا کہ سیلاب کے علاوہ دیگر وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Published: undefined

اس واقعے کے بعد، نائیجیریا کی نیشنل ان لینڈ واٹر ویز اتھارٹی اوراین ای ایم اے نے انامبرا صوبے میں ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔ محمدو بوہاری نے کہا کہ انہوں نے دیگر ریسکیو اور ریلیف ایجنسیوں کو جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ سرکاری اداروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مقامی ٹرانسپورٹ گھاٹوں پر حفاظتی پروٹوکول کو چیک کریں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined