دیگر ممالک

بارسلونا حملے کے دو مشتبہ مراکش میں گرفتار

بارسلونا حملے کے دو مشتبہ مراکش میں گرفتار

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

رباط، 23اگست (رائٹر) بارسلونا میں وین حملے میں 13لوگوں کے مارے جانے کے واقعہ میں مبینہ طورپر سازش رچنے والوں سے تعلقات رکھنے والے دو مشتبہ افراد کو مراکش پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ سرکاری ٹی وی چینل 2ایم نے آج یہ اطلاع دی۔ ان میں سے ایک 28سالہ شخص کو ناڈور میں گرفتار کیا گیا ہے جو میلیلا کے اسپینش انکلیو کے نزدیک ہی میں ہے۔ چینل کے مطابق اس پر نہ صرف اسلامک اسٹیٹ سے تعلقات ہونے کے شبہ ہے بلکہ س نے رباط میں اسپین کے سفارتخانہ پر حملہ کا منصوبہ بھی بنایا تھا۔ حالانکہ اس مبینہ سازش کی تفصیلات نہیں مل سکی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بارسلونا حملے میں مشتبہ اور مراکش کے نوجوان شہریوں کے مابین راست طورپر کوئی تعلق ہونے کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اس مشتبہ شخص کے ذریعہ فیس بک پر بارسلونا حملے کا جشن منانے کی خبر ضرور ہے۔ جاری رائٹر ۔ م

اوریا کے ایک ڈاکٹر کے مطابق زخمیوں کا علاج کیا جارہا ہے۔ سنگین طورپر زخمیوں کو اٹاوا کے سیفئی پی جی آئی ریفر کیا گیا ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ سنجیو تیاگی کے مطابق اپ اور ڈاون دونوں لائنوں پر ڈبے بکھر گئے ہیں۔ بجلی کے گھمبوں کوبھی نقصان پہنچا ہے اس لئے ٹرینوں کی آمدورفت کو بحال ہونے میں کئی گھنٹے لگیں گے۔ ریلوے ملازمین نے آمدورفت معمول پر لانے کیلئے کام شروع کردیا ہے۔

چینل کے مطابق الجیریا سے ملحق مراکش کے سرحدی اوزندو شہر سے دوسرے مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دوسرا مشتبہ شمال مشرقی اسپین کے ریپول کا رہنے والا ہے جہاں دہشت گردانہ سیل سے وابستہ کئی اراکین رہتے ہیں۔
دونوں مشتبہ افراد کو گزشتہ اتوار کو ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔ اس معاملے میں مراکش کے حکام نے ردعمل ظاہر کرنے سے انکار کردیا۔
خیال رہے کہ بارسلونا میں گزشتہ جمعرات کو اسپین پولیس نے 22سالہ مراکش کے شہری وین ڈرائیور یونس ابویعقوب کو مار گرانے کا دعوی کیا تھا۔ اس کی وین نے لاس رامبلاس میں 13افراد کی جان لی تھی اور 120دیگر کو زخمی کردیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined