دیگر ممالک

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا اپنے بوائے فرینڈ سے جلد کریں گی شادی

رائٹرس نے مقامی میڈیا کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس سال کے آخر یا اگلے سال فروری تک جیسنڈا اپنے بوائے فرینڈ ٹیلی ویژن ہوسٹ کلارک گیفورڈ سے شادی کر لیں گی۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن
نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن تصویر آئی اے این ایس

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ اس بار گرمی کے موسم میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہو جائیں گے۔ آرڈرن اپنے بوائے فرینڈ کلارک گیفورڈ کے ساتھ شادی کریں گی جو کہ ایک ٹیلی ویژن ہوسٹ ہیں۔ یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کی ایک دو سال کی بیٹی بھی ہے اور وہ اس کا بھرپور خیال رکھتی ہیں۔ انھوں نے گھریلو زندگی اور سیاسی زندگی میں بہترین توازن بنا رکھا ہے۔

Published: undefined

یہاں قابل ذکر ہے کہ نیوزی لینڈ میں گرمی کا موسم دسمبر سے فروری کے درمیان رہتا ہے، اور رائٹرس نے مقامی میڈیا کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس سال کے آخر یا اگلے سال فروری تک جیسنڈا اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کر لیں گی۔ حالانکہ شادی کی تاریخ کے تعلق سے ابھی کچھ بھی انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز ایک ریڈیو شو میں جیسنڈا آرڈرن نے خود بتایا کہ وہ اپنے طویل مدت سے دوست رہے کلارک گیفورڈ کے ساتھ شادی کی تیاری کرنے جا رہی ہیں۔ آرڈرن نے یہ بھی بتایا کہ آخر کار انھیں اور ان کے پارٹنر ٹیلی ویژن ہوسٹ کلارک گیفورڈ کو شادی کے لیے تاریخ مل گئی ہے۔

Published: undefined

جیسنڈا آرڈرن

اپنی شادی کی تقریب کے تعلق سے بات کرتے ہوئے جیسنڈا آرڈرن نے بتایا کہ اس شادی کو وہ بڑے انعقاد کے طور پر نہیں کریں گی، بلکہ یہ سادگی والی تقریب ہوگی۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ آرڈر 2017 میں نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم بنی تھیں، اور وہ وہاں کی سب سے کم عمر وزیر اعظم ہیں۔ ساتھ ہی وہ کچھ ایسی لیڈروں میں شامل ہیں جو عہدہ سنبھالنے کے دوران حاملہ تھیں۔

Published: undefined

بہر حال، 40 سالہ جیسنڈا آرڈرن 2019 میں اپنے بوائے فرینڈ اور ٹی وی ہوسٹ گیفورڈ سے انگیج ہوئی تھیں، اور بالآخر اب وزیر اعظم اپنی شادی آنے والی گرمیوں میں کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔ اس شادی کو لے کر نیوزی لینڈ میں کافی ہلچل والا ماحول ہے۔ چونکہ جیسنڈا آرڈرن نے اپنے طرز حکومت سے سبھی کو متاثر کیا ہے اور خصوصی طور پر کورونا بحران پر قابو پانے میں جس طرح کامیابی حاصل کی ہے، ملک کے باشندے بہت خوش ہیں اور وزیر اعظم کی شادی کو لے کر پرجوش بھی نظر آ رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined