اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے لبنان کے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے اپنے ملک کو حزب اللہ سے آزاد نہیں کیا تو انہیں تباہی اور مصائب کا سامنا کرنا پڑے گا جیسا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کو سامنا کرنا پڑا ہے۔ منگلی یعنی کل فرانس کے وزیر خارجہ جین نول باروٹ نے لبنان کی تباہی کے حوالے سے نیتن یاہو کی اشتعال انگیزی کی مذمت کی۔ چینل ’’فرانس 2‘‘ کے ساتھ ایک انٹرویو میں جان نویل بیرو نے تصدیق کی ہے کہ لبنان کی صورت حال تباہ کن ہے۔
Published: undefined
انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ اشتعال انگیزی آگے بڑھی تو یہ فرانس کے دوست ملک لبنان کو افراتفری کی طرف گھسیٹ لے گا جب کہ وہ انتہائی کمزوری کی حالت سے دوچار ہے۔ اس سے اسرائیل کو ان سے زیادہ سکیورٹی مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Published: undefined
نیتن یاہو نے ایک ویڈیو تقریر میں کہا ،جس میں انہوں نے لبنانی عوام سے خطاب کیا ، کہ ان کے پاس لبنان کو بچانے کا موقع ہے اس سے پہلے کہ یہ ایک طویل مدتی جنگ کی کھائی میں گر جائے اور ایسی تباہی اور مصائب کا باعث بنے جیسی تباہی ہم غزہ میں دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں لبنانیوں سے کہتا ہوں کہ لبنان کے لوگو، اپنے ملک کو حزب اللہ سے آزاد کرو تاکہ یہ جنگ رک جائے۔
Published: undefined
نیتن یاہو نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی فورسز نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کی جگہ لینے کے ممکنہ امیدواروں کو بھی ہلاک کردیا۔ ہم نے حزب اللہ کی صلاحیتوں کو نقصان پہنچایا۔ ہم نے ہزاروں کو ختم کر دیا، حسن نصر اللہ کو قتل کیا، اس کے متبادل کو پھر اس متبادل کے متبادل کو بھی ختم کردیا۔ متبادل سے ان کا اشارہ متوقع طور پر حسن نصر اللہ کی جگہ لینے والے ہاشم صفی الدین تھے۔
Published: undefined
اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے اس سے قبل کہا کہ ہاشم صفی الدین کو بھی ختم کردیا گیا ہے۔ تاہم نیتن یاہو نے متبادل کے متبادل سے کیا مراد لیا، یہ واضح نہیں ہوسکا۔ یاہو نے کہا حزب اللہ آج کئی سالوں میں سب سے کمزور ہوگئی ہے۔( بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز
تصویر سوشل میڈیا