دیگر ممالک

غزہ میں شدید لڑائی "بہت جلد" ختم ہو جائے گی: نیتن یاہو

نیتن یاہو نے کہا کہ وہ صرف اس معاہدے پر رضامند ہوں گے جس میں غزہ کی پٹی میں حماس کو اقتدار سے ہٹادیا جائے گا اور تقریباً 100 یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا ۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس کے خلاف شدید لڑائی ختم ہونے کے دہانے پر ہے۔ اسرائیلی نیوز چینل 14 ٹی وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے بنجامن  نیتن یاہو نے اتوار کو کہا کہ رفح میں جنگ کا شدید مرحلہ ختم ہونے والا ہے اور اسرائیلی افواج غزہ کی پٹی میں شدید لڑائی ختم کرنے کے راستے پر ہیں۔

Published: undefined

نیتن یاہو نے کہا کہ "اس کا مطلب غزہ کی پٹی میں جاری تنازع کا خاتمہ نہیں ہے اور حماس کے ٹھکانوں کے خلاف لڑائی کے ساتھ کارروائیاں جاری رہیں گی۔" غزہ میں شدید لڑائی کے خاتمے کے بعد، ہم شمال کی جانب پیش قدمی جاری رکھیں گے۔

Published: undefined

انہوں نے لبنانی مسلح گروپ حزب اللہ کے خلاف مکمل جنگ شروع کرنے کے اسرائیل کے انتباہات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل - لبنان کی سرحد پر جنگ بندی کو یقینی بنانے کے لیے کوئی بھی معاہدہ، ہماری شرائط کو پورا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف اس معاہدے پر رضامند ہوں گے جس میں غزہ کی پٹی میں حماس کو اقتدار سے ہٹادیا جائے گا اور تقریباً 100 یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا، جو اب بھی فلسطینی انکلیو میں بند ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined