دیگر ممالک

اسرائیلی یرغمالوں کے اہل خانہ سے ملنے پہنچے نیتن یاہو کو شدید مخالفت کا سامنا

میٹنگ کے شرکا نے بتایا کہ نیتن یاہو متاثرین کی بات نہیں سن رہے تھے صرف کاغذ کے ٹکڑے پر لکھے گئے تبصرے پڑھ رہے تھے، انھوں نے رِہا یرغمالوں کے ساتھ ساتھ ان کے اہل خانہ کو بھی پریشان کر دیا۔

نیتن یاہو، تصویر یو این آئی
نیتن یاہو، تصویر یو این آئی 

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ ہنوز جاری ہے۔ اس درمیان غزہ میں یرغمال بنائے گئے اسرائیلیوں کے اہل خانہ اور حال ہی میں رِہا کیے گئے کچھ لوگوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو اور ان کے جنگی کابینہ کے اراکین سے ملاقات کی۔ میٹنگ کا انعقاد کرنے والے ’یرغمالوں اور لاپتہ فیملی فورم‘ کے ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ اچھی نہیں رہی اور اہل خانہ کے اراکین اور حال ہی میں آزاد ہوئے کچھ یرغمالوں نے نیتن یاہو اور جنگی کابینہ کے دیگر اراکین پر چیخنا شروع کر دیا۔

Published: undefined

حال ہی میں قید سے آزاد ہوئی ایک خاتون نے وزیر اعظم اور دیگر کابینہ اراکین کو بتایا کہ یرغمال خواتین ’بدتر حالت‘ میں رہ رہی تھیں اور انھیں پریشان کیا جا رہا تھا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ حماس کے دہشت گرد انھیں حجاب پہننے کے لیے مجبور کر رہے تھے، تاکہ فوجی حملوں کے دوران اسرائیلی فوج ان کے اور مسلم خواتین کے درمیان فرق نہ کر سکے۔

Published: undefined

میٹنگ میں حصہ لینے والوں نے بتایا کہ نیتن یاہو ان کی بات ٹھیک سے نہیں سن رہے تھے، اور اس کی جگہ کاغذ کے ٹکڑے پر لکھے گئے تبصرے پڑھ رہے تھے۔ انھوں نے رِہا کیے گئے یرغمالوں کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کے اہل خانہ کو بھی پریشان کر دیا جو اب بھی قید میں ہیں۔ انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ نیتن یاہو نے ان سے کہا کہ سبھی یرغمالوں کو گھر واپس لانے کا امکان بہت کم ہے۔

Published: undefined

اسرائیل-حماس جنگ سے جڑے تازہ اَپڈیٹ

  • وسطی غزہ پٹی میں نصیرت پناہ گزیں کیمپ پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 6 افراد ہلاک ہو گئے اور کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

  • اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس نے غزہ ہوائی حملے میں حماس کے کئی کمانڈرس کو ختم کر دیا ہے۔

  • اسرائیل نے غزل آپریشن میں دو مزید فوجیوں کی موت کا دعویٰ کیا ہے۔

  • نیتن یاہو نے کہا کہ جنگ کے بعد اسرائیل غزل کو ’غیر فوجی علاقہ‘ میں تبدیل کر دے گا۔

  • غزہ کے الاقصیٰ شہید اسپتال میں ایندھن اور علاج فراہمی سنگین طور سے کم ہے۔

  • وفا کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے ایک گھنٹے کی چھاپہ ماری کے بعد جینن اور اس کے پناہ گزیں کیمپ میں کم از کم 18 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined