دیگر ممالک

نیتن یاہو نے سیاسی اتحاد تشکیل دیتے ہوئے نئی حکومت بنانے کا کیا اعلان

نیتن یاہو نے کہا کہ "انتخابات میں ملنے والی حیرت انگیز عوامی حمایت کی بدولت میں ایک ایسی حکومت بنانے میں کامیاب ہوا ہوں جو اسرائیل کے تمام شہریوں کا خیال رکھے گی۔"

نیتن یاہو، تصویر یو این آئی
نیتن یاہو، تصویر یو این آئی 

یروشلم: اسرائیل کے سابق وزیرِ اعظم بنجامین نیتن یاہو نے سیاسی اتحاد تشکیل دیتے ہوئے نئی حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے۔ نیتن یاہو نے آدھی رات سے کچھ دیر پہلے ٹوئٹ کیا، "میں (حکومت بنانے میں) کامیاب ہوا۔ وہیں نیتن یاہو کی دائیں بازو کی لیکوڈ پارٹی نے ایک الگ بیان میں کہا کہ تجربہ کار رہنما نے صدر اسحاق ہرزوگ کو فون کیا اور انہیں مطلع کیا کہ انہوں (نیتن یاہو) نے شراکت داروں کے ساتھ مل کر نئی حکومت تشکیل دی ہے۔

Published: undefined

اسرائیلی قانون کے مطابق نئی حکومت کو 02 جنوری 2023 تک حلف اٹھانا ہوگا۔ نیتن یاہو کے گروپ نے یکم نومبر کو ہونے والے انتخابات میں پارلیمنٹ کی 120 میں سے 64 سیٹیں جیتیں۔ اس موقع پر نیتن یاہو نے کہا کہ "انتخابات میں ملنے والی حیرت انگیز عوامی حمایت کی بدولت میں ایک ایسی حکومت بنانے میں کامیاب ہوا ہوں جو اسرائیل کے تمام شہریوں کا خیال رکھے گی۔"

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی کو حکومت سازی کے لیے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مذاکرات کو حتمی شکل دینے کی اب بھی ضرورت ہے۔ تاہم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ حکومت سازی کے عمل کو اگلے ہفتے جلد از جلد مکمل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ نئے سربراہ حکومت کی حلف برداری کی تاریخ کا فوری طور پر اعلان نہیں کیا گیا۔

Published: undefined

مبصرین کا خیال ہے کہ نیتن یاہو کا دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے سربراہ کے طور پر اقتدار میں واپسی کا مرحلہ طے ہو گیا ہے لیکن اس کے بعد فلسطینیوں کے ساتھ تصادم کا خطرہ بڑھ سکتا ہے اور اسرائیل کو امریکہ اور یہودی امریکی کمیونٹی سمیت اس کے قریب ترین حامیوں کے ساتھ تصادم کے راستے پر ڈال سکتا ہے۔ کیونکہ نیتن یاہو نے اسرائیلی سیاست کی کچھ انتہائی متنازع شخصیات کے ساتھ معاہدے کیے ہیں۔

Published: undefined

ان میں سے ایک شراکت دار ایتامر بین گویر کبھی نسل پرستی پر اکسانے اور دہشت گرد تنظیم کی حمایت کرنے کے جرم میں سزا یافتہ تھے۔ انہیں سیکورٹی امور کا وزیر مقرر کیا گیا ہے یہ نیا عہدہ انہیں قومی پولیس فورس کا انچارج بنائے گا۔ ان کے ساتھ انتخاب لڑنے والے حلیف بیزلیل سموٹریچ مغربی کنارے کے آباد کار رہنما ہیں جن کا خیال ہے کہ اسرائیل کو مقبوضہ علاقے کا الحاق کرنا چاہیے۔ وزیرِ خزانہ کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے علاوہ سموٹریج کومغربی کنارے کی بستیوں کی تعمیر پر وسیع پیمانے پر اختیارات حاصل ہوں گے۔

Published: undefined

ایک اور حلیف ایوی ماوز اسرائیل کے قومی تعلیمی نظام کے کچھ حصوں کو کنٹرول کریں گے۔ انہیں 'ایل جی بی ٹی کیو' مخالف سمجھا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ یکم نومبر کے انتخابات میں نیتن یاہو اور ان کے اتحادیوں نے 120 رکنی کنیسٹ میں 64 نشستیں حاصل کی تھیں اور انہوں نے جلد ہی ایک اتحاد بنانے کا عزم کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined