دیگر ممالک

نیٹو کی ملٹری کمیٹی کا 18-19 جنوری کو ہوگا اجلاس

نیٹو نے کہا کہ اس اجلاس کے پہلے سیشن میں نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ شرکت کریں گے۔

<div class="paragraphs"><p>نیٹو، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

نیٹو، تصویر آئی اے این ایس

 

ماسکو: نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) نے کہا ہے کہ وہ 18 سے 19 جنوری تک فوجی سربراہوں کا اجلاس منعقد کرے گا، جس میں یوکرین اور بلاک کی فوجی صلاحیتوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ نیٹو نے کہا کہ اس اجلاس کے پہلے سیشن میں نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ شرکت کریں گے۔ نیٹو نے کہا، " نیٹو کی اعلیٰ ترین عسکری اتھارٹی ملٹری کمیٹی، 18-19 جنوری 2023 کو بیلجیئم کے شہر برسلز میں میٹنگ ہوگی۔

Published: undefined

ملٹری کمیٹی کے چیئرمین ایڈمرل روب باؤر اس میٹنگ کی صدارت کریں گے، جس میں دفاعی دوست ممالک کے سربراہان، مدعو ممالک فن لینڈ اور سویڈن کے نمائندے شرکت کریں گے۔ بیان کے مطابق، کمیٹی یوکرین میں جاری تنازع، نیٹو کے وار فائٹنگ کیپ اسٹون کانسیپٹ اور وارفیئر ڈیولپمنٹ ایجنڈے کے نفاذ میں تیزی لانے اور نیٹو کی فوجی صلاحیتوں اور بلاک کے دفاع کی صلاحیت پر تبادلہ خیال کرے گی۔

Published: undefined

بیان میں کہا گیا، ’’دوسرے دن کے پہلے سیشن میں، ڈیفنس چیف اپنی کوسوو فورس (کے ایف اوآر) کے آپریشنل پارٹنرز آرمینیا، آسٹریا، فن لینڈ، آئرلینڈ، مالڈووا، سویڈن، سوئٹزرلینڈ اور یوکرین کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے نیز زمینی اور کے ایف او آر کے مشن پر تبادلہ خیال کریں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی سویڈن، فن لینڈ اور آسٹریلیا کے ساتھ عراق میں نیٹو کے مشن پر بھی بات چیت کرے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined