دیگر ممالک

چینی دھمکی کے درمیان امریکی اسپیکر نینسی پیلوسی نے تائیوانی صدر سے کی ملاقات

پیلوسی نے کہا کہ امریکہ نے ہمیشہ تائیوان کے ساتھ کھڑے رہنے کا وعدہ کیا ہے، اس مضبوط بنیاد پر ہماری معاشی خوشحالی کے لیے پرعزم شعبہ اور دنیا میں یکسر تحفظ پر مرکوز ایک بہترین شراکت داری ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

چین کی دھمکی کے درمیان تائپے میں امریکی نمائندہ اجلاس کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے تائیوان کی صدر سائی اِنگ وین سے ملاقات کی۔ تائیوان کی صدر سائی اِنگ وین نے اس موقع پر کہا کہ میں امریکی نمائندہ اجلاس کی اسپیکر نینسی پیلوسی کا پرخلوص استقبال کرتی ہوں۔ نائب صدر اور مجھے اسپیکر کے ذریعہ امریکہ-تائیوان رشتوں کو لے کر فون آتے رہے ہیں۔ ہماری اس ملاقات کے لیے میں خوش ہوں۔ امریکی اسپیکر پیلوسی واقعی میں تائیوان کے بہترین دوستوں میں سے ایک ہیں۔ تائیوان کے لیے امریکی کانگریس کے کٹر حامی کو ظاہر کرنے کے لیے تائیوان کا یہ سفر کرنے کے لیے ہم آپ کے شکرگزار ہیں۔

Published: undefined

اس ملاقات کے دوران امریکی اسپیکر نینسی پیلوسی نے کہا کہ امریکہ نے ہمیشہ تائیوان کے ساتھ کھڑے رہنے کا وعدہ کیا ہے، اس مضبوط بنیاد پر ہماری معاشی خوشحالی کے لیے پرعزم شعبہ اور دنیا میں یکسر تحفظ پر مرکوز خود اختیاری پر مبنی ایک بہترین شراکت داری ہے۔ پیلوسی نے یہ بھی کہا کہ تائیوان میں جمہوریت پھل پھول رہا ہے۔ تائیوان نے دنیا کو ثابت کیا ہے کہ چیلنجز کے باوجود اگر امید، ہمت اور عزم ہے تو آپ خوشحال مستقبل کی تعمیر کر سکتے ہیں۔ تائیوان کے ساتھ امریکہ کا اتحاد اہم ہے۔ آج ہم یہی پیغام لے کر آئے ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ امریکی نمائندہ اجلاس کی اسپیکر نینسی پیلوسی منگل کی شب تائپے پہنچی تھیں۔ ان کے استقبال کے لیے صدر سائی اِنگ وین تائپے ایئرپورٹ پر آئی تھیں۔ پیلوسی تائیوان کا سفر کرنے والی گزشتہ پچیس سالوں میں سب سے اعلیٰ سطح کی امریکی افسر ہیں۔

Published: undefined

بہرحال، جہاں تک چینی دھمکی کا سوال ہے، تو منگل کے روز اس نے کہا تھا کہ تنبیہ کے باوجود ہو رہے امریکی نمائندہ اجلاس کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے سفر کا دو فریقی تعلقات پر سنگین اثر پڑے گا۔ ایسا اس لیے کیونکہ یہ علاقہ کے امن اور استحکام کو سنگین طور سے کمزور کرتا ہے۔ چین کی سرکاری میڈیا نے کہا کہ فوج ان کے سفر کا مقابلہ کرنے کے لیے ہدف پر مبنی مہم چلائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined