دیگر ممالک

ایران میں 6 امیدوار صدارتی انتخاب کیلئے اہل قرار،سابق صدر احمدی نژاد نا اہل قرار

ابراہیم رئیسی 2021 میں صدر منتخب ہوئے تھے اور معمول کے شیڈول کے تحت صدارتی انتخاب 2025 میں ہونا تھا لیکن ان کے حادثہ میں انتقال کی وجہ سے یہ انتخابات ابھی ہو رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس 

 

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت کے بعد قبل از وقت صدارتی انتخابات کے لیے ایرانی شوریٰ نگہبان نے 6 صدارتی امیداروں کے ناموں کی منظوری دے دیہے جبکہ سابق صدر احمدی نژاد کو نااہل قرار دے دیا۔

Published: undefined

غیر ملکی خبررساں ادارے (رائٹرز) کی رپورٹ کے مطابق ایران میں رواں ماہ کے آخر ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے ایران کی شوریٰ نگہبان نے 6 صدارتی امیدواروں کے ناموں کی منظوری دی۔ایران میں صدارتی انتخابات 28 جون کو ہوں گے، صدارتی امیداروں میں پاسداران انقلاب کے سابق کمانڈر اور سابق اسپیکر محمد باقرقلیباف، سابق جوہری مذاکرات کار سعید جلیلی جو 4 سال تک سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا سرکاری دفتر بھی چلاتے رہے ہیں۔

Published: undefined

صدارتی امیدواروں کے ناموں کو فائنل کرنے والے اعلیٰ ترین فورم شوریٰ نگہبان نے سابق صدر احمدی نژاد اور سابق پارلیمانی اسپیکر علی لاریجانی کے کاغذات مسترد کر دیے ہیں، انہیں ماضی میں بھی ایک بار شوریٰ نگہبان کی طرف سے انتخاب میں حصہ لینے سے روکا جا چکا ہے۔

Published: undefined

یاد رہے کہ ایران میں انتہائی مذہبی حکومتی نظام ہے جس کی قیادت سپریم لیڈر خامنہ ای کر تے ہیں، شوریٰ نگہبان میں علما پر مشتمل پینل امیدواروں کے انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کرتا ہے، یہ پینل سپریم لیڈر خامنہ ای کی سرپرستی میں کام کرتا ہے۔

Published: undefined

ایران کی سرکاری میڈیا پر الیکشن کمیشن کے ترجمان کی جانب سے اس فہرست کا اعلان کیا گیا، جنہیں ایرانی شوریٰ نگہبان کی جانب سے الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئی، ان میں تہران کے سابق میئر علی رضا ذکانی بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ، قانون ساز مسعود بزشكيان، سابق وزیر داخلہ مصطفىٰ پورمحمدی، قدامت پسند سیاستدان أمير حسين قاضی زاده ہاشمی شامل ہیں۔اس سے قبل ایران کے الیکشن کمیشن کے ایک عہدیدار نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ 28 جون کو ہونے والے انتخابات کے لیے 17 امید واروں نے رجسٹریشن کروایاہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ ابراہیم رئیسی 2021 میں صدر منتخب ہوئے تھے اور معمول کے شیڈول کے تحت صدارتی انتخاب 2025 میں ہونا تھا، تاہم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں انتقال کے بعد صدارتی انتخابات قبل ازوقت منعقد ہورہے ہیں، حادثے میں وزیر خارجہ امیر حسین اور دیگر 6 ایرانی عہدیدار بھی جاں بحق ہوئے تھے۔ ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد ایران کے آئین کے تحت نائب صدر محمد مخبر قائم مقام صدر بن گئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined