فوجی حکمراں میانمار کی ایک عدالت نے پیر کے روز ملک کی معزول لیڈر آنگ سان سو چی کو بدعنوانی کے ایک معاملے میں قصوروار ٹھہراتے ہوئے 6 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ اس طرح سو چی کو اب مجموعی طور پر 17 سالوں تک جیل میں رہنا پڑے گا۔ سو چی کے خلاف بدعنوانی کے الزامات پر سماعت بند دروازوں کے پیچھے ہوئی اور اس کے بارے میں ملک کی عوام کے ساتھ ساتھ میڈیا کو بھی کوئی جانکاری نہیں دی گئی۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹ کے مطابق سو چی کے وکیلوں کو کارروائی کے بارے میں کچھ بھی بولنے سے منع کر دیا گیا تھا۔ پیر کے روز بدعنوانی کے چار الگ الگ معاملوں میں چھ سال کی قید انھیں سنائی گئی۔ سو چی پر الزام تھا کہ انھوں نے پبلک پراپرٹی کو مارکیٹ پرائس سے کم قیمت پر کرایہ پر لیا۔ اس کے علاوہ ان پر سماجی امور پر لیے گئے پیسے کا استعمال اپنا گھر بنانے میں کرنے کا بھی الزام ہے۔ حالانکہ سو چی نے اپنے اوپر لگے سبھی الزامات سے انکار کیا ہے۔ ان کے وکیل اس معاملے میں اوپری عدالت میں اپیل کر سکتے ہیں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ سو چی میانمار کی فوج کے ذریعہ اقتدار پر قبضہ کے بعد سے ہی جیل میں ہیں۔ فوج کی قیادت میں چلائی جا رہی حکومت کے ذریعہ ان کو غداری کے ایک معاملے میں قصوروار ٹھہراتے ہوئے پہلے ہی 11 سال تک جیل کی سزا سنائی جا چکی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined