دیگر ممالک

ہندوستانی نژاد شخص کا مسلمانوں کے لیے ہاؤسنگ پروجیکٹ، امریکہ میں ہنگامہ

امریکہ کے مینیسوٹا میں ہندوستانی نژاد بلڈر فراز یوسف کے ایک ہاؤسنگ پروجیکٹ کی شدید مخالفت کی جا رہی ہے کیونکہ یوسف مسلمانوں کے لیے یہ پروجیکٹ تیار کر رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

امریکی ریاست مینیسوٹا میں ہند وستانی نژاد بلڈر کو شدید مخالفت کا سامنا ہے۔ دراصل ہند نژاد بلڈر فراز یوسف نے مسلمانوں کے لیے ہاؤسنگ سوسائٹی تیار کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ اس ہاؤسنگ سوسائٹی میں 434 گھر، دکانیں، ریسٹورنٹ، کھیل کا میدان اور ایک بڑی مسجد بھی بنائی جانی ہے۔

Published: undefined

تاہم مینیسوٹا کے مقامی لوگ کسی بھی قسم کی علیحدگی  سے بچنے کے لیے ہاؤسنگ سوسائٹی کے منصوبے کی مخالفت میں مصروف ہیں۔ اس ہاؤسنگ سوسائٹی پروجیکٹ کو لے کر مینیسوٹا کے لوگوں میں کافی غصہ ہے۔ ساتھ ہی کچھ لوگ ہاؤسنگ پروجیکٹ کی حمایت میں بھی ہیں۔ حامیوں کا کہنا ہے کہ لوگوں کو اپنی پسند کا انتخاب کرنے کی آزادی ہونی چاہیے۔

Published: undefined

لیوک والٹر مینیسوٹا میں مسلمانوں کے لیے بنائے جانے والے ہاؤسنگ پروجیکٹ کے مخالف ہیں۔ لیوک والٹر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، 'اس قسم کا معاملہ پسند اور ڈیزائن کے ذریعہ باقی لوگوں کو الگ تھلگ کرنے کے بارے میں ہے۔' اس منصوبے کے حامی ڈین ڈوولس نے کہا، 'میں نے ذاتی طور پر ایسا محسوس کیا جیسے میں نے 50 سال کا اپنا حق  کھو دیا ہے۔'

Published: undefined

ادھر امریکہ کی ریاست مینیسوٹا میں اس ہاؤسنگ پروجیکٹ کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان تشدد کی اطلاعات  بھی ہیں۔ جہاں حامی کہہ رہے ہیں کہ انہیں اپنے لیے انتخاب کا حق دیا جائے، وہیں مخالفین کہہ رہے ہیں کہ شہر کبھی تقسیم نہیں ہو سکتا۔

Published: undefined

ہندوستانی نژاد بلڈر فراز یوسف کا مسلمانوں کے لیے ایک ہاؤسنگ سوسائٹی پروجیکٹ کا نام مدینہ لیکس ہے۔ فراز یوسف نے نیویارک ٹائمز کو بتایا، 'اس ہاؤسنگ سوسائٹی میں تمام قوانین پر عمل کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ مسلمانوں کے لیے یقیناً دوستانہ ہوگا لیکن ایسا نہیں ہے کہ یہ صرف مسلمانوں کے لیے ہوگا۔‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined