چین کے شمال مغربی صوبوں گانسو اور چنگھائی میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 111 سے تجاوز کر گئی ہے۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث گانسو اور چنگھائی صوبوں میں 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ژنہوا کے مطابق پڑوسی صوبے چنگھائی کے ہائیڈونگ شہر میں بھی نو افراد ہلاک اور 124 زخمی ہوئے۔ چین کے سرکاری نیوز میڈیا گلوبل ٹائمز نے اطلاع دی ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے زلزلے کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ صدر کی ہدایت کے مطابق متاثرہ افراد کی مناسب بحالی اور لوگوں کی محفوظ ریسکیو بشمول بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
Published: undefined
ژنہوا خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ زلزلے کے شدید جھٹکوں سے کئی مکانات منہدم ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی مکانات کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے اور سڑکوں پر بھاگنے لگے۔ چین کے گانسو اور چنگھائی صوبوں میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
Published: undefined
یو ایس جی ایس کے مطابق، زلزلہ پیر کو مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 59 منٹ پر 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا، ابتدائی طور پر اس کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔ ژنہوا نے رپورٹ کیا کہ حکام نے زلزلے کے فوراً بعد ہنگامی ردعمل شروع کیا اور امدادی کارکنوں کو زلزلہ سے متاثرہ علاقے میں بھیجا۔ یو ایس جی ایس کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صوبہ گانسو کے دارالحکومت لانژو سے تقریباً 100 کلومیٹر جنوب مغرب میں محسوس کیے گئے۔ اس کے بعد کئی چھوٹے جھٹکے لگے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined