ساؤ پالو:عالمی وبا کورونا وائرس سے لاطینی امریکہ کا ملک برازیل شدید طور سے دوچار ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 23529 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، اور ان کی تعداد 21 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔ برازیل میں اب تک کورونا وائرس کے 2098389 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔
Published: undefined
برازیل کی وزارت صحت کی جانب سے کل رات جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وبا سے 716 افراد کی ہلاکت کے بعد یہ مجموعی طور پر 79488 سے تجاوز کرگئی ہے۔ برازیل میں 14 لاکھ سے زیادہ مریض کورونا وائرس سے پوری طرح صحت یاب ہوئے ہیں۔
Published: undefined
برازیل کا سب سے زیادہ آبادی والا شہر ساؤ پالو کورونا وائرس سے شدید متاثر ہے، جہاں ابھی تک کورونا وائرس کے 415049 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ اس وبا سے 19732 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس کے بعد ریو ڈی جنیرو میں 138524 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کووڈ 19 سے 12114 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
Published: undefined
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق برازیل (20.98 لاکھ) پہلے ہی کورونا وائرس کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ (37.62 لاکھ) سے پیچھے ہے۔ کورونا کی وجہ سے ہونے والی اموات کی فہرست میں برازیل ہی امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔
Published: undefined
برازیل کے صدر جیر بولسنارو نے کورونا وائرس کو مستقل طور پر ایک عام فلو قرار دیا تھا جس کے سبب وہ شدید تنقید کا نشانہ بنے تھے۔ بولسنارو خود بھی کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ وہ مارچ میں اپنے وفد کے ہمراہ امریکہ گئے تھے جس کے بعد ان کے وفد کے 20 ارکان کورونا سے متاثر پائے گئے تھے۔ خیال رہے برازیل میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری کو سامنے آیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز