کورونا وبا سے پوری دنیا خوفزدہ ہے اور کئی ملکوں میں یہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ میکسیکو کے صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور کا کہنا ہے کہ وہ تیسری بار کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور وہ اگلے کئی دنوں تک ذاتی ملاقاتیں منسوخ کر یں گے۔
Published: undefined
لوپیز اوبراڈور نے اتوار کی رات ٹویٹر پر کہا ’’آپ اس پر یقین نہیں کریں گے دوست: میں کووڈ 19 ٹیسٹ میں مثبت پایا گیا ہوں۔ یہ خطرناک نہیں ہے. ... مجھے اپنا دورہ ملتوی کرنا پڑا، میں میکسیکو سٹی میں ہوں... میں کچھ دنوں کے لیے خود کو الگ تھلگ رکھوں گا۔ عدن آگسٹو لوپیز ہرنینڈز (سیکرٹری برائے داخلہ) صبح کے اجلاس کی قیادت کریں گے۔ جلد ہی ملتے ہیں۔‘
Published: undefined
اس سے پہلے میکسیکو کے لیدڑ کی انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ صدر کا یوکاٹن ریاست کا دورہ معطل کیا جا رہا ہے۔ لوپیز اوبراڈور پہلی بار جنوری 2021 میں کووڈ۔ 19 سے متاثر ہوگئے تھے اور مبینہ طور پر دو ہفتوں تک ان کا علاج کیا گیا تھا۔ اس کے ایک سال بعد دوسری بار میکسیکو کے صدر میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی، لیکن انہوں نے صرف چار دن کے لیے اپنی عوامی موجودگی منسوخ کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined