غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت اور پھر اسرائیل کو حاصل امریکی حمایت پر مسلم امریکی رکنِ کانگریس الہان عمر نے امریکی صدر جوبائیڈن کی انسانی ہمدردی پر سوال اٹھا دیا۔ واشنگٹن میں کی گئی پریس کانفرنس کے دوران الہان عمر نے امریکی صدر جوبائیڈن کی حکمت عملی پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ حماس اوراسرائیل میں جاری جنگ پر آپ کی انسانیت کہاں ہے؟ آپ کیسے ایک ہی جانب کا ظلم دیکھ کر اسے غلط کہہ سکتے ہیں؟ آپ کیسے لاشوں کے ڈھیر دیکھ کر اپنی دوستیاں برقرار رکھ سکتے ہیں؟
Published: undefined
دوران خطاب الہان عمر نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے حالیہ 10 دنوں میں غزہ پر اتنی بمباری کی ہے جتنی امریکہ نے پورے ایک سال میں افغانستان میں کی تھی، اب آپ کی لوگوں کیلئے ہمدردی کہاں گئی؟ اب آپ کی انسانیت کہاں گئی ؟
Published: undefined
مسلم امریکی رکنِ کانگریس کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایک ایسا صدر ہے جو یرغمالیوں کو رہا کرنے کی بات کر رہا ہے، جو امریکی شہریوں کو اسرائیل سے نکالنے کی بات کر رہا ہے لیکن خود کو یہ کہنے پر آمادہ نہیں کرسکا کہ میں ان سیکڑوں، ہزاروں امریکیوں کو بچانے کے لیے کام کرنا چاہتا ہوں جو غزہ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 5 ہزار سے زائد فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined