ملبورن: آسٹریلیا کی پولیس نے گزشتہ سال ملبورن کی ایک شیعہ مسجد پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے سلسلے میں تین افراد کے خلاف فرد جرم داخل کی ہے۔ یہ حملہ شدت پسند تنظیم داعش سے تحریک پاکر کیا گیاتھا۔ پولیس نے بتایا کہ تین میں سے دو لوگ پہلے ہی اس معاملے میں حراست میں ہیں اور دونوں پر ملبورن میں بم حملے کی سازش رچنے کے الزام
میں مقدمہ چلایا جائے گا۔ حملے کے ملزم تیسرے شخص کو کل دیر رات گرفتار کیا گیا تھا۔ تینوں کو دسمبر 2016 میں امام علی اسلامک سنٹر شیعہ مسجد میں حملے کے الزام میں زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ آسٹریلیا کی انسداد دہشت گردی پولیس کے ایک اعلی افسر نے کہا کہ سماج میں عبادت گاہوں اور مذہبی مقامات پر حملہ قابل قبول نہیں ہے۔ اسسٹنٹ پولیس کمشنر ایان میكارٹ نے کہا، "یہ واضح ہے کہ یہ حملے اسلامی برادی کو ڈرانے اور متاثر کرنے کے لئے کئے گئے تھے۔ حملے کے سلسلے میں کل گرفتار کئے گئے شخص کو آج ملبورن مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا وہیں دو دیگر کو پیر کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
Published: 20 Aug 2017, 3:39 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 20 Aug 2017, 3:39 PM IST