اس وقت ہندوستان ہی نہیں کئی دیگر ممالک میں بھی شدید بارش اور لینڈ سلائڈنگ کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔ ایتھوپیا کا وولیٹا علاقہ بھی شدید بارش اور لینڈ سلائڈنگ کا شکار ہوا ہے۔ یہاں لینڈ سلائڈنگ کے بعد کم از کم 13 لوگوں کی موت واقع ہو گئی ہے اور اس تعداد میں مزید اضافہ کا اندیشہ ہے۔ وولیٹا کے زون چیف ایڈمنسٹریٹر سیموئل فولا نے اس حادثہ کے بارے میں بتایا کہ علاقہ سے اب تک 300 سے زائد افراد کو نکالا گیا ہے اور لاپتہ لوگوں کی حتمی تعداد کا فی الحال نامعلوم ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ ایتھوپیا میں لینڈ سلائڈنگ کا یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا اور فولا نے پیر کے روز دیے گئے بیان میں کہا کہ مہلوکین میں بچے بھی شامل ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ احتیاط کے طور پر اور مزید لینڈ سلائڈنگ کے اندیشہ کو دیکھتے ہوئے 300 سے زائد لوگوں کا ریسکیو کیا گیا ہے۔ مقامی حکومت کا کہنا ہے کہ وولیٹا علاقہ میں بچاؤ مہم زوروں پر جاری ہے۔
Published: undefined
اس سے قبل گزشتہ ماہ جنوبی ایتھوپیا کے کچھ علاقوں میں لینڈ سلائڈنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 250 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ایتھوپیا میں بارش کے دوران لینڈ سلائڈنگ کے واقعات عام ہیں اور پیر کے روز پیش آیا لینڈ سلائڈنگ کا واقعہ گزشتہ ماہ جنوبی ایتھوپیا کے دوسرے علاقوں میں پیش آئے حادثات سے کم خطرناک رہا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز