واشنگٹن: امریکہ میں باہر سے آنے والے خاندان سے تعلق رکھنے والی، پہلی سیاہ فام اور پہلی خاتون نائب صدر کملا ہیرس کا اس وقت خوشی کا ٹھکانہ نہیں تھا جب وہ جیتنے کے بعد پہلی مرتبہ منتخب صدر کے ہمراہ خطاب کرنے آئیں۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ان کی جیت نوجوان خواتین کے لئے امید ہے، کہ وہ ملک کی نائب صدر بن سکتی ہیں۔ کملا نے کہا کہ وہ اس عہدے کو حاصل کرنے والی پہلی خاتون ضرور ہیں لیکن آخری نہیں۔
Published: 08 Nov 2020, 8:18 AM IST
انہوں نے کہا کہ امریکی عوام نے جس تاریخی اعتماد کا اظہار جو بائیڈن کے طور پر کیا ہے ان کا وہ اعتماد امید، سچائی، ایمانداری اور شائستگی پر ہے۔ انہوں نے امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت بڑے دل والے ہیں۔ کملا نے کہا کہ ان کے بڑے دل کا اندازہ اس بات سے ہو جاتا ہے کہ انہوں نے ایک خاتون کو اور وہ بھی سیاہ فام کو اپنا نائب صدر مقرر کیا۔
Published: 08 Nov 2020, 8:18 AM IST
کملا ہیرس نے اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے ان کی جدو جہد اور امریکہ پر ان کے یقین کو یاد کیا۔ انہوں نے ایشیا کے لوگوں کی اور خواتین کے حقوق کی بات کی۔ اس موقع پر انہوں نے یقین دلایا کہ وہ صدر کی اسی طرح وفادار رہیں گی جیسے صدر براک اوبامہ کے وہ خود رہے۔ انہوں نے کہا کہ راستہ مشکل ہے لیکن وہ عوام کے اعتماد پر کھرے اتریں گے۔ کملا نے کہا کہ امریکی عوام کو درپیش مسائل کو جو بائیڈن حل کریں گے اور امریکہ کا پرچم پوری دنیا میں لہرائیں گے۔
Published: 08 Nov 2020, 8:18 AM IST
کملا ہیرس نے پارٹی ورکرز اور رضاکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بڑی لمبی لڑائی لڑی ہے اور یہ لڑائی انہوں نے پوری شائستگی کے ساتھ لڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چار سال تک لوگوں نے بہت دکھ اور غم برداشت کئے ہیں اور سماجی انصاف کے لئے پرچم لے کر کھڑے رہے ہیں۔ پورے خطاب میں کملا کی خوشی چھپائے نہیں چھپ رہی تھی کیونکہ یہ ان کے لئے ایک بڑا دن ہے۔
Published: 08 Nov 2020, 8:18 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 08 Nov 2020, 8:18 AM IST
تصویر: پریس ریلیز