افغانستان کی راجدھانی کابل میں ایک بار پھر دھماکہ ہونے کی خبر ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کابل میں روسی سفارتخانہ کے پاس دھماکہ ہوا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ حملہ آور کو مسلح گارڈوں نے گولی مار دی تھی کیونکہ وہ گیٹ کے پاس پہنچا تھا تبھی مسلح گوارڈوں کو اندیشہ ہو گیا تھا۔ ضلع کے اہم مولوی صابر نے رائٹرس کو بتایا کہ ’’نشان تک پہنچنے سے پہلے خود کش حملہ آور کو روسی سفارت خانہ (طالبان) کے گارڈوں نے پہچان لیا اور گولی مار دی۔‘‘
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق راجدھانی کابل میں پیر کے روز ہوئے دھماکے میں 20 لوگوں کے ہلاک ہونے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ مہلوکین میں دو روسی سفیر کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ اس دھماکہ کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور پھر راحت رسانی کا کام بھی فوری طور پر شروع کر دیا گیا۔ دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کے تعلق سے ابھی کچھ حتمی طور پر معلوم نہیں ہو سکا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز