روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین سے قبضہ کیے گئے چار علاقوں کو اپنے ملک میں شامل کر لیا ہے۔ اس قدم کے بعد امریکہ اور البانیا اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل میں روس کے خلاف ایک قرارداد لے کر آئے، لیکن روس نے اپنے ویٹو پاور کا استعمال کر اس قرارداد کو خارج کر دیا۔ اب روس کے اس قدم کو لے کر امریکہ نے پوتن کو متنبہ کیا ہے۔
Published: undefined
امریکی صدر جو بائڈن نے روس کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ناٹو ممالک کے علاقے کی ہر ایک انچ زمین کی حفاظت کے لیے پوری طرح سے تیار ہے۔ ہم ناٹو کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس لیے مسٹر پوتن میں جو کہہ رہا ہوں، اسے غلط مت سمجھیے۔ میں اپنے ساتھیوں کے قریبی رابطے میں ہوں اور آج ہم پھر نئی پابندی کا اعلان کر رہے ہیں۔
Published: undefined
امریکی صدر جو بائڈن نے کہا کہ امریکہ اور اس کے ساتھی (مغربی ممالک) ولادمیر پوتن کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ پوتن کی حرکتیں اس بات کا اشارہ ہیں کہ وہ جدوجہد کر رہے ہیں۔ وہ اپنے پڑوسی (یوکرین) کے علاقے پر قبضہ نہیں کر سکتے اور نہ ہی اس سے بچ سکتے ہیں۔ ہم یوکرین کو فوجی سامان مہیا کرانا جاری رکھیں گے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ روسی صدر ولادمیر پوتن نے یوکرین پر قبضہ کیے گئے چار علاقوں کو روس کا رسمی حصہ قرار دے دیا ہے۔ کریملن میں منعقد ایک پروگرام میں انھوں نے ڈونیتسک، لوہانسک، جاپوریجیا، خراسان کو اپنے ملک میں شامل کرنے کے آفیشیل دستاویز پر دستخط کیے۔ پروگرام میں پوتن نے مغربی ممالک کو جم کر تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے یوکرین کے ساتھ پھر سے بات چیت کرنے کی بھی بات کہی۔ حالانکہ انھوں نے سخت لہجے میں یہ بھی کہا کہ بات چیت کے دوران قبضے میں لیے گئے علاقوں پر تبادلہ خیال نہیں ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز