دیگر ممالک

بائیڈن امریکی صدارتی الیکشن نہیں لڑیں گے، کملا ہیرس ہوں گی اگلی دعویدار

امریکی صدر جو بائیڈن نے انتخابات سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔ انہوں نے پوری طاقت کے ساتھ کملا ہیرس کی حمایت کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

امریکی صدر جو بائیڈن نے اتوار کو بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ 2024 میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات سے اپنا نام واپس لے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ اب امریکی صدارتی انتخابات میں مدمقابل نہیں ہیں۔ بائیڈن کے بعد کملا ہیرس اگلی دعویدار ہوں گی۔ بائیڈن کا یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ان کے ساتھی ڈیموکریٹس ان پر مسلسل دباؤ ڈال رہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ وہ ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف کمزور امیدوار ثابت ہو رہے ہیں۔

Published: undefined

صدارتی انتخابات سے اپنا نام واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے بائیڈن نے کہا کہ امریکہ کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینا ان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ جہاں تک ایک بار پھر الیکشن لڑنے کا تعلق ہے تو پارٹی اور ملک کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے صدر کے عہدے کے لیے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ لے رہے ہیں۔

Published: undefined

بائیڈن نے کہا کہ وہ آنے والے دنوں میں ملک کو اپنے فیصلے کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کریں گے۔ خود جو بائیڈن نے بھی اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے ٹویٹ کیا۔ انہوں نے اس ٹویٹ میں کہا کہ 'میرے ساتھی ڈیموکریٹس میری نامزدگی کے خلاف تھے اور اب وہ بطور صدر اپنی بقیہ مدت کے دوران اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے اپنی پوری طاقت استعمال کریں گے۔

Published: undefined

بائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ 2020 کے انتخابات میں صدارتی امیدوار بننے کے بعد ان کا پہلا فیصلہ کملا ہیرس کو نائب صدر منتخب کرنے کا تھا۔ انہوں نے اس فیصلے کو بہترین فیصلہ قرار دیا۔ اس کے ساتھ ہی بائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ 'آج میں کملا ہیرس کو اس سال پارٹی کی دعویدار بنانے کے لیے اپنی مکمل حمایت کرنا چاہتا ہوں۔' بائیڈن نے یہاں واضح کیا کہ اب کملا ہیرس ڈیموکریٹس کی جانب سے صدارتی امیدوار ہوں گی۔بائیڈن نے ڈونالڈ ٹرمپ کو بھی نشانہ بنایا۔ ریپبلکن صدارتی امیدوار ٹرمپ پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آؤ ڈیموکریٹس، اب وقت آگیا ہے کہ اکٹھے ہوں اور ٹرمپ کو شکست دیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined