دیگر ممالک

جاپان: لینڈنگ کے وقت دو طیاروں کی آپس میں ٹکر سے لگی آگ، بڑی مشکل سے نکالے گئے 379 مسافر

حادثہ کی کچھ تصویروں میں آگ طیارہ کے اندر تک پھیلی نظر آ رہی ہے، جن دو طیاروں کی ٹکر ہوئی ہے ان میں سے ایک میں 379 مسافر سوار تھے، دوسرا طیارہ جاپانی کوسٹ گارڈ کا بتایا جا رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

ایک طرف جاپانی عوام زلزلوں اور سنامی کی وجہ سے دہشت میں ہیں، اور دوسری طرف راجدھانی ٹوکیو میں 2 جنوری کو طیارہ حادثہ کی افسوسناک خبر سامنے آ رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہنیڈا ایئرپورٹ پر ایک طیارہ میں شدید آگ لگ گئی جس کے بعد ایئرپورٹ پر افرا تفری کا ماحول پھیل گیا۔ طیارہ جاپان ایئرلائنس کا بتایا جا رہا ہے جو لینڈنگ کے بعد رَنوے سے ٹیکسی وے پر آ چکا تھا اور آگ کے شعلوں میں گھرے اس طیارہ میں 379 مسافر سوار تھے۔ اچھی بات یہ ہے کہ سبھی مسافر محفوظ بتائے جا رہے ہیں۔ انھیں بڑی مشکل سے ایمرجنسی ایگزٹ کا استعمال کرتے ہوئے طیارہ سے باہر نکالا گیا۔

Published: undefined

جاپانی میڈیا رپورٹ میں بتایا جا رہا ہے کہ رَنوے پر لینڈنگ کے وقت دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے جس کی وجہ سے طیارہ میں آگ لگ گئی۔ کچھ ہی منٹ میں یہ آگ وِنگ کے آس پاس والے حصے میں پھیل گئی۔ اس کے بعد طیارہ کو فوراً روک دیا گیا اور ایمرجنسی ایگزٹ سے مسافروں کو باہر نکالا گیا۔ ابھی تک یہ جانکاری سامنے نہیں آئے ہے کہ اس حادثہ میں کوئی مسافر زخمی ہوا ہے یا نہیں۔ فی الحال طیارہ میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش چل رہی ہے۔

Published: undefined

ٹوکیو میں ہوئے اس طیارہ حادثہ کی جو تصویریں اور ویڈیوز سامنے آ رہی ہیں ان میں آگ طیارہ کے اندر تک پھیلی دکھائی دے رہی ہے۔ طیارہ نے جاپان کے ہی شن چیٹوس ایئرپورٹ سے پرواز بھری تھی اور ہنیڈا ایئرپورٹ پہنچنے پر یہ حادثہ پیش آیا۔

Published: undefined

جن دو طیاروں میں ٹکر ہوئی ہے ان میں سے ایک میں 379 مسافر بیٹھے ہوئے تھے، جبکہ دوسرا طیارہ جاپانی کوسٹ گارڈ کا بتایا جا رہا ہے۔ جاپانی کوسٹ گارڈ والے طیارہ میں کتنے لوگ تھے، اس تعلق سے کچھ بھی جانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔ ٹکر کے فوراً بعد ایئرپورٹ پر الرٹ جاری کر دیا گیا اور کچھ ہی منٹ میں فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کرنے لگیں۔ یہ حادثہ کیوں سرزد ہوا، اس سلسلے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined