نئی دہلی: وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ہفتہ کو آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز سے ملاقات کی اور اگلے ماہ ہندوستان کے دورے سے قبل دو طرفہ اسٹریٹجک شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر جے شنکر نے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے انتھونی البانیز کو ذاتی طور پر سلام کیا۔
Published: undefined
وزیر خارجہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ’’آج صبح سڈنی کے کری بلی ہاؤس میں آسٹریلیا کے وزیر اعظم سے مل کر خوشی ہوئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے انہیں ذاتی طور پر سلام کیا۔ ہماری اسٹریٹجک شراکت داری کا مکمل جذبہ باہمی بات چیت کے مرکز میں رہا۔‘‘
Published: undefined
آسٹریلیائی وزیر اعظم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ’’اگلے ماہ ہندوستان کے دورے سے پہلے آج صبح ڈاکٹر جے شنکر سے ملاقات بہت اچھی رہی۔ ہم نے اپنی اسٹریٹجک شراکت داری، اقتصادی مسائل اور عوام سے عوام کے درمیان روابط پر تبادلہ خیال کیا جو ہمارے ممالک کی خوشحالی کی بنیاد ہیں۔
Published: undefined
ایک اور پروگرام میں، ڈاکٹر جے شنکر نے رائسینا سڈنی بزنس بریک فاسٹ میٹنگ سے بھی خطاب کیا۔ آج کے عالمی منظر نامے میں، انہوں نے ہم خیال ممالک کی معیشت کو خطرات سے بچانے اور ڈیجیٹل دنیا کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے اور ایسے تعلقات استوار کرنے کی ضرورت پر زور دیا جو معیشت کے لیے استحکام کا کام کرتے ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان میں تیزی سے بڑھتا ہوا معاشی منظر اور سرمایہ کاری کا مثبت ماحول مشکل وقت میں لئے گئے فیصلوں کا نتیجہ ہے۔ میک ان انڈیا، انوینٹ ان انڈیا اور پی ایل آئی، گتی شکتی سبھی مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور آسٹریلیا بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے میں اہم شراکت داری قائم کر رہے ہیں اور تمام متعلقین کے تعاون کی ستائش کی جاتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined