حماس کے ساتھ اسرائیل کی جنگ جاری ہے۔ اس درمیان اسرائیلی فوج نے حزب اللہ پر بھی حملے تیز کر دیے ہیں۔ آئی ڈی ایف کے ایک ترجمان نے منگل کے روز کہا کہ فوج نے لبنان کے ساتھ ملک کی سرحد پر تین حزب اللہ مخالف ٹینک دستوں پر حملہ کیا۔
Published: undefined
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں اسرائیل ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) کے ترجمان ریئر ایڈمیرل ڈینیل ہگاری نے کہا کہ ’’فوجی طیاروں نے حزب اللہ دہشت گرد تنظیم کے کئی ٹھکانوں پر حملہ کیا جس میں فوجی بنیادی ڈھانچے اور دہشت گردی کو ہدف بنانے کے لیے بنیادی ڈھانچے بھی شامل تھے۔‘‘ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس سے قبل دن میں دہشت گردوں نے لبنانی سرحدی علاقہ میں ایک آئی ڈی ایف چوکی پر مورٹار بم داغا، لیکن کوئی ہلاک نہیں ہوا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ’’آئی ڈی ایف فورسز نے گولی باری کے ذرائع پر توپ خانے سے حملہ کیا۔‘‘
Published: undefined
ایک الگ بیان میں آئی ڈی ایف نے کہا کہ حزب اللہ کے مراکز سے میزائلوں اور مورٹار کے ساتھ شمالی اسرائیل کی طرف بار بار حملے کیے گئے۔ اسرائیل نے ایران واقع دہشت گرد گروپ کو یہودی ملک کے خلاف حملہ کرنے پر سنگین نتیجہ بھگتنے کی تنبیہ کی ہے۔ 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے کی حمایت میں حزب اللہ کے 8 اکتوبر کو شیبا فارمس کی طرف درجنوں راکٹ داغے جانے کے بعد لبنان-اسرائیل سرحد پر کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined